عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارت کی سرحدیں ہمیشہ سے زیادہ محفوظ ہیں:ڈاکٹر جتیندر سنگھ


بھارت کا پرچم چاند کے جنوبی قطب پر لہرا رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں خلائی ٹیکنالوجی کی حصولیابیوں کا مظہر ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 12 SEP 2023 7:32PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں عملے، شکایات عامہ اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ  9 برسوں میں بھارت نے ٹیکنالوجی سے متعلق اقدامات کے ذریعے زبردست استحکام حاصل کیا ہے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے تحت ملک کی سرحدیں ہمیشہ سے زیادہ محفوظ ہیں۔     

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات جموں میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعے سرحدی سڑکوں کی ٹیم کے بنیادی ڈھانچے کے 90 پروجیکٹوں کے افتتاح کی تقریب کے دوران کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001111MFRN.jpeg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج کی دنیا بھارت کو ہر شعبے میں ایک مساوی ساجھیدار کے طور پر دیکھتی ہے اور دہلی اعلانیہ کی منظوری کے ساتھ حال ہی میں اختتام پذیر جی ٹوئنٹی سمٹ اس بات کا ثبوت ہے ، جہاں بھارت کی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں اور   اقتصادی طاقت کا بھر پور مظاہرہ ہوا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ   جی ٹوئنٹی  کی سربراہی کے ساتھ ساتھ بھارت کے خلائی وقار میں بھی اضافہ ہوا، کیونکہ چندریان تین نے چاند کے جنوبی قطب پر بھارت  کا جھنڈا لہرایا اور یہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حاصل کامیابیوں کا ثبوت ہے ، جو  ملک نے خلاء کے شعبے میں حاصل کی ہیں۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرحدی بنکروں کی مطلوبہ تعمیر، سرحدی باشندوں کے لئے چار فیصد ریزرویشن اور سرحدی بٹالینوں کا قیام گزشتہ 9 برسوں میں ممکن ہو سکا ہے۔ اس حکومت کے تحت ملک میں ایک نیا سیاسی کلچر قائم ہوا ہے، جو بنا کسی امتیاز یا تفریق کے تمام لوگوں کے لئے مساوات پر مبنی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سانبا ضلع میں بسنتر کو آج 90 بنیادی خطے کے منصوبوں کے افتتاح کے لئے چنا گیا ، کیونکہ یہ خطہ تمام حلقوں میں سے بنیادی ڈھانچے کے لئے عمدہ ترین نامزد کیا گیا ہے، جہاں گزشتہ  9 برسوں میں زبردست ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور یہاں    200 سے زیادہ پُل تعمیر ہوئے ہیں۔  شاہراہوں کی تعمیر ہوئی ہے اور  این ایچ اے آئی، بی آر او وغیرہ کے ذریعے اہم سرنگوں کی تعمیر کا کام ہوا ہے۔   

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1956794) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Tamil