بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے مالی سال 2022-23 کے لیے حتمی منافع کے طور پر 30 فیصد ادا شدہ ایکویٹی شیئر کیپٹل کی ادائیگی کی
Posted On:
12 SEP 2023 6:24PM by PIB Delhi
بھارت کی معروف بجلی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کے لیے اپنے حتمی منافع کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ حتمی منافع کی ادائیگی 2908.99 کروڑ روپے کی رقم کے لیے ہے، جو این ٹی پی سی لمیٹڈ کے ادا شدہ ایکویٹی شیئر کیپیٹل کا 30.00 فیصد بنتا ہے۔
اس کے ساتھ، مالی سال 2022-23 کے لیے تقسیم کیا گیا کل منافع 7,030.08 کروڑ روپے کا ہے، جو مالی سال کے لیے ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی) کا 41 فیصد ہے۔
یہ لگاتار 30 واں سال ہے جس میں کمپنی نے منافع تقسیم کیا ہے، جو اپنے سرمایہ کاروں کو مستقل منافع فراہم کرنے کے اس کے عزم کو دکھاتا ہے۔
ہندوستانی توانائی کے شعبے میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر، این ٹی پی سی لمیٹڈ اپنے اسٹریٹجک اقدامات اور مضبوط مالی کارکردگی کے ذریعے عمدگی، پائیدار ترقی، اور حصص یافتگان کے اطمینان کو آگے بڑھا رہا ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9419
(Release ID: 1956792)
Visitor Counter : 108