بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت کی دوسری خصوصی مہم  کے تحت مرکزی سركاری زمرے كے اداروں اور خود مختار اداروں کی مختلف اکائیوں کی 101 شناخت شدہ جگہوں پر صفائی كی مہم چلائی گئی


اسکریپ ڈسپوزل کی فروخت سے  5.71 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ 52445 فائلیں ختم كی گئیں

تیسری خصوصی مہم  2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوگی

Posted On: 12 SEP 2023 7:41PM by PIB Delhi

سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں التوا کو کم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے بھاری صنعتوں کی وزارت  ملک گیر صفائی مہم، سوچھتا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک ایک خصوصی مہم 2.0 شروع کی تھی۔

اس مہم نے التوا کو ختم کرنے، خلائی انتظام کو حاصل کرنے اور وزارت اور اس کے مرکزی سركاری زمرے كے اداروں  اور خود مختار اداروں  کو ملک بھر میں زیادہ موثر بنانے پر توجہ مرکوز کی۔ وزارت نے یہ مہم اپنے دائرہ کار میں اور  مرکزی سركاری زمرے كے اداروں اور خود مختار اداروں میں چلائی۔

دوسری خصوصی مہم کے دوران 84,890 فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 52445 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ اسکریپ ڈسپوزل کی فروخت سے 5.71 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی ایک سرشار ٹیم کے ذریعہ کی گئی اور اسے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔

خصوصی مہم 2.0 کے تحت کوششیں نومبر 2022 سے اگست 2023 تک جاری رہیں۔ اس وزارت نے اپنے سی پی ایس ایز اور  خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر مختلف زیر التواء معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔صفائی مہم وزارت کے تحت سی پی ایس ایز اور خود مختار اداروں کی مختلف اکائیوں کی 101 شناخت شدہ جگہوں پر چلائی گئی۔ ملازمین کی فعال شرکت مہم کی خاص بات تھی۔ اس کے علاوہ، 1,351 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا جس کے نتیجے میں 12,349 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔ مزید برآں مہم کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے سی پی ایس ایز/خود مختار اداروں کی اکائیوں کے ذریعے مختلف مارچوں اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012PXD.png

شروع ہونے والی تیسری خصوصی مہم  2 سے 31 اکتوبر 2023 تک چلائی جائے گی جس كا مقصد (سوچھتا صفائی) کو ادارہ بنانا اور وزارت اور اس کے سی پی ایس ای اور خود مختار اداروں میں التواء کو کم كرنا ہے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے اور وزیر مملكت جناب کرشن پال گرجر کی رہنمائی میں یہ وزارت آنے والی تیسری خصوصی مہم  کے تحت شروع کی جانے والی سرگرمیوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

***

ش ح۔  ع س۔ ک ا                                                                                 


(Release ID: 1956789)
Read this release in: English , Hindi , Telugu