وزارت دفاع
قدیم طرز کے بحری جہاز کا تلا ڈالنے کی کیل تقریب
Posted On:
12 SEP 2023 8:51PM by PIB Delhi
قدیم طرز کے جوڑے گئے بحری جہاز کی دوبارہ تیاری کے لئے کیل رسم ثقافت اور امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی کے ہاتھوں انجام پائی۔ 12؍ ستمبر کو گوا کے ایم ؍ایس ہودی انوویشنز میں یہ تقریب ہوئی، جہاں ایڈمرل آر ہری کمار، سی این ایس اور جناب سنجیو سانیال، رکن پی ایم ایڈوائزری کونسل اور ثقافت کی وزارت اور بحریہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ قدیم طرز سے جوڑے گئےبحری جہاز کوپھر سے تیار کرنے کا پروجیکٹ کئی وزارتوں کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے۔۔ اس کا ڈیزائن اور تعمیر کی ہندوستانی بحریہ نگرانی کر رہی ہے اور اس میں رقوم فراہم کی ہیں۔ وزارت ثقافت نے 22 مہینوں میں اس بحری جہاز کو تیار کر کے سونپنے کے عمل میں تین فریق شامل ہیں اور یہ کنٹریکٹ ہندوستانی بحریہ ، وزارت ثقافت اور میسرز ہودی انوویشنز کے ماہی 18 جولائی 2023 کو ہوا تھا۔
یہ لکڑی کی کشتی کی شکل کا جوڑا گیا جہاز ہوگا، جس میں تختوں کو رسیوں کے ذریعے آپس میں جوڑا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں ہندوستان میں یہ تکنیک استعمال کی جاتی تھی۔ اس پروجیکٹ کا مقصد بحری جہازوں کی تیاری کی اس قدیم تکنیک کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے، جو ہمارے ملک کی ایک شاندار وراثت ہے۔
یہ بحری جہاز تیار ہو جانے کے بعد 2025 میں اس کو جنوب مشرق ایشیاء ؍ خلیج فارس کے سفر پر روانہ کیا جائے گا۔
تقریروں کا خلاصہ:
اسے ہندوستان کی قدیم بحری وراثت کے احیاء کی تقریب قرار دیتے ہوئے محترمہ میناکشی لیکھی ، وزیر مملکت برائے ثقافت و امور خارجہ نے کہا کہ وہ جوڑے گئے جہاز کی کیل رسم میں شرکت کر کے بے انتہا مسرت محسوس کر رہی ہیں، جو ہندوستان میں تختوں کو رسیوں کے ذریعے آپس میں جوڑ کر بحری جہاز تیار کرنے کی 2000 سا ل پرانی ٹیکنالوجی کا احیاء ہے۔ وزارت ثقافت ، ہندوستانی بحریہ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور ایم ای اے کی مشترکہ کوششوں سے یہ کام ممکن ہوگا کہ یہ بحری جہاز دور قدیم میں اختیار کئے جانے والے کاروباری راستے پر رواں دواں ہوگا۔
ہندوستان کی مالا مال بحری وراثت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کی اقتصادی امور کی مشاورتی کونسل کے رکن جناب سنجیو سانیال نے کہا کہ یہ یادگار لمحہ ہمارے ملک کی تابناک بحری وراثت کا جشن منانے کا موقع ہے۔
چیف آف نیول اسٹاف، ایڈمرل آر ہری کمار نے کہا کہ اپنی جڑوں پر فخر، اپنے اقدار پر یقین اور اپنے ماضی کی مکمل جانکاری اب ہمارے ملک کے عروج کے پیچھے کار فرما طاقت بن گئی ہے۔
ملک کے شہریوں کو ہماری شاندار سمندری تاریخ کی اہمیت سے آگاہ کرانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحریہ کے لئے یہ جہاز ہمارے ملک والوں کو بحری علوم اور معلومات فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے اور ہماری حکومت کے نقش راہ پر چلتے ہوئے ہمارے شہریوں کے لئے دنیا تک پہنچنے کے لئے ، خواہ وہ کامرس ہو، ثقافت ہو یا باہمی خوشحالی، راہ ہموار ہوئی ہے اور یہی کام جوڑے گئے بحری جہاز تیار کرنے والوں نے صدیوں تک انجام دیا تھا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1956787)
Visitor Counter : 131