ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لے گی
Posted On:
12 SEP 2023 8:08PM by PIB Delhi
سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کو چلانے کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمےکا نوڈل محکمہ ہے ، جس نے 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک کی مہم کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اسی مناسبت سے، زیر التوا معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کے مقصد سے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 اور 15 ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی مہم کے لیے تیاری کے مرحلے میں حصہ لے رہی ہے۔
یہ بتانا مناسب ہوگا کہ وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے 2 سے 31 اکتوبر 2022 کے دوران زیر التواء معاملات اور سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 2.0 میں بھی حصہ لیا تھا، جس کا مقصد سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا اور وزارت اور اس کے علاقائی دفاتر بشمول ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں میں زیر التواء معاملات کو کم کرنا ہے۔
دسمبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اور اس کی ذیلی تنظیموں کے ذریعہ حاصل کی گئی کامیابیوں کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
- 58,433 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
- 14,886 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی
- روپے 21,15,174/- اسکریپ ڈسپوزل کے ذریعے کمائی گئی آمدنی
- 5028 فائلیں نمٹائی گئیں
- 182 صفائی مہم
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت گزشتہ مہم کے مقاصد اور کامیابیوں اور خصوصی مہم 3.0 کے کلیدی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
9425
(Release ID: 1956752)
Visitor Counter : 103