زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم نے صفائی ستھرائی اوراچھی حکمرانی کے لیے خصوصی مہم چلائی
Posted On:
12 SEP 2023 4:37PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 2.0 کے سیکوئل کے طور پر 10 ماہ طویل سوچھتا مہم کے دوران، ڈی اے آر ای اور اس کی ماتحت تنظیموں یعنی آئی سی اے آر بشمول کے وی کیز، تین مرکزی زرعی یونیورسٹیاں(سی اے یوز) ، زرعی سائنسدانوں کی بھرتی بورڈ (اے ایس آر بی) اور آیگرونیٹ انڈیا لمیٹیڈ کے ذریعہ مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
اس مدت کے دوران کامیابیاں اور سرگرمیاں
- 1363 عوامی شکایات دور کی گئیں۔
- 10203 فائلوں کو ختم کیا گیا۔
- 353 صفائی/سوچھتا مہم چلائی گئیں
- 109700 مربع فٹ جگہ خالی کر ائی گئی۔
- 68,89,879 روپے کی رقم آمدنی کے طور پر پیدا کی گئی
- 171 وی آئی پی ریفرنسز نمٹائے گئے۔
- مزید برآں، سوچھ بھارت مہم کے دوران، آئی سی اے آر کے مختلف اداروں کے کیمپس نے بھی درج ذیل سرگرمیاں انجام دی ہیں:
- فضلہ مواد کو بایوڈیگریڈیبل اور نان بائیوڈیگریڈیبل میں الگ کرنا۔
- صفائی کی سرگرمی جس میں کھاد اور کیڑے کھاد کی شکل میں کھرپتوار کا ازالہ، ردی اشیا کو ٹھکانے لگانا اور فضلہ کا انتظام شامل ہے۔
- پلاسٹک سےپاک کیمپس کی مہمات۔
اس مدت کے دوران اختیار کیے گئے بہترین طریقے:
- آئی سی اے آر- سی آئی پی ایچ ای ٹی کیمپس کے ایک متروک زمینی علاقے کو ایکیوپریشر پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ لوگوں کی صحت اور ماحول دونوں کو بہتر بناتا ہے۔ ماحول کی آکسیجن کی سطح کو بڑھانے کے لیے دفتر کے کمروں میں 170 ’انڈور پلانٹ پاٹس‘ رکھے گئے ۔
- سوچھتا مہم کے دوران، آئی سی اے آر-سی آئی ایف ٹی ٹیم نے ارناکولم کے مراڈو پنچایت میں واقع والنتھاکاڈو جزیرے کے گاؤں میں "پلاسٹک کو نہیں کہو" بیداری مہم چلائی۔
- آئی سی اے آر-سی ایم ایف، علاقائی اسٹیشن، کالی کٹ نے "سوچھ بھارت - سوچھ ساگر" کے نعرے کے ساتھ ایک پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا اور "ساحلی اور سمندری آلودگی" کے عنوان پر اسکولی بچوں کے لیے ایک بیداری پروگرام اور پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا۔
- آئی سی اے آر-آئی اے آر آئی نے جھارکھنڈ نے کچرے کے استعمال کے پروگرام کا انعقاد کیا اور فارم اور گھریلو فضلہ کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہوئے ورمی کمپوسٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
حکومت ہند کے رہنما خطوط کے مطابق، محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم(ڈی اے آر ای) نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک صفائی ستھرائی اور اچھی حکمرانی کے لیے خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد کیا۔ زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے ماہانہ خصوصی مہم 2.0 کے سیکوئل کے طور پر گزشتہ 10 مہینوں سے زیادہ سے محکمہ سووچھتا پر اپنی کوششوں کو انجام دے رہا ہے۔
خصوصی مہم 2.0 کے دوران، ڈی اے آر ای اور اس کے خود مختار ادارے یعنی انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کی طرف سے مختلف سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ٓائی سی اے آر کے ملک بھر میں 113 ادارے اور 700 سے زیادہ کرشی وگیان کیندر (کے وی کے ایس) ہیں۔ اس خصوصی مہم 2.0 کے دوران، آئی سی اے آر/ ڈی اے آر ای، کے فیلڈ/آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر توجہ دی گئی۔ اس عرصے کے دوران اختیار کیے گئے کچھ کارنامے اور بہترین طریقے یہ ہیں:
خصوصی مہم2.0 کی کامیابیاں
- سوچھتا بیداری پروگرام میں 91,000 سے زیادہ افراد کی شرکت۔
- کے وی کیز کے ذریعہ ‘‘فصلوں کی باقیات کے انتظام’’ سے متعلق تقریباً 980 سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں 35,000 سے زیادہ شرکاء شامل تھے جن میں سے تقریباً 28000 کسان تھے۔
- کے وی کیز کی طرف سے ’فضلہ سے دولت تک ‘ سے متعلق ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے لیے تقریباً 960 سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ان سرگرمیوں میں 22,000 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
- گاؤں کی صفائی کی سرگرمی 1800 سے زیادہ دیہاتوں میں شروع کی گئی جس میں 38,000 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا جس میں اسکول کے بچے، کسان اور معاشرے کے دیگر افراد شامل تھے۔
- تقریباً 28,000 اسکولی بچوں کو 790 سے زیادہ سرگرمیوں کے ذریعے حفظان صحت، صفائی ستھرائی جیسے مختلف موضوعات سے متعلق تربیت دی گئی۔
- کے وی کیز کے 8,000 سے زیادہ عملے کے ارکان دفاتر کی صفائی اور تقریباً 2290 مختلف سرگرمیوں کے ذریعےاسکریپ کو ٹھکانے لگانے میں شامل تھے۔
- اس خصوصی مہم کے دوران دفتری اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے تقریباً 40.00 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
خصوصی مہم 2.0 کے دوران اختیار کیے گئے بہترین طرز عمل
- کرشی وگیان مراکز (کے وی کیز) نے موضوعاتی علاقوں یعنی ورمی کمپوسٹ کا استعمال کرتے ہوئے مائکروبیل پر مبنی زرعی فضلہ کے انتظام کے لیے دیہات کو اپنانا؛ سوچھتا کے بارے میں بیداری پروگرام؛ فصل کی باقیات کا انتظام؛ فضلہ اور دولت پر ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ؛ کسانوں کے ساتھ گاؤں کی صفائی کا پروگرام؛ حفظان صحت، صفائی ستھرائی جیسے مختلف موضوعات پر اسکول کے بچوں کی تربیت؛ دفاتر اور کیمپس کی صفائی اور اسکریپ وغیرہ کو ٹھکانے لگانا جیسی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔
- کے وی کیز نے 38,000 سے زیادہ شرکاء کی شرکت کے ساتھ 1,200 سے زیادہ دیہات کو "ورمی کمپوسٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زرعی فضلہ کے انتظام" کو فروغ دینے کے لیے اپنایا۔
*****
ش ح۔ا ک ۔ ج
UNO-9405
(Release ID: 1956704)
Visitor Counter : 96