سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر این کلائی سیلوی نے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے او ڈبلیو او ایل کے دوران ایس اینڈ ٹی2022 کے لیے شانتی سوروپ بھٹناگر انعام کا اعلان کیا
Posted On:
12 SEP 2023 5:48PM by PIB Delhi
کل نئی دہلی میں،سی ایس آئی آر – سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق کے قومی ادارے (این آئی ایس سی پی آر)) کے ’ون ویک ون لیب‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں، ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل، سائنس اور ٹیکنالوجی کی کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے سکریٹری این کلائی سیلوی نے، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، خلائی اور ایٹمی توانائی کے وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں سال 2022 کے شانتی سوروپ بھٹناگر (ایس ایس بی) انعام کے فاتحین کا اعلان کیاجو سی ایس آئی آر کے نائب صدر بھی ہیں۔
سال 2022 کا باوقار ایس ایس بی انعام، سات شعبوں میں بارہ سرکردہ سائنسدانوں کو دیا گیا ہے۔ دو سائنسدانوں کو بالترتیب حیاتیاتی، کیمیکل، انجینئرنگ، ریاضی اور فزیکل سائنسز کے لیے انعام سے نوازا گیا ہے۔ حیاتیاتی سائنس میں ڈاکٹر اشونی کمار اور ڈاکٹر مدیکا سبا ریڈی، کیمیکل سائنسز میں اککٹو ٹی بیجو اور دیبابرتا میتی، انجینئرنگ سائنسز میں دیپتی رنجن ساہو اور رجنیش کمار ، ریاضیاتی سائنس میں اپوروا کھرے اور نیرج کیال، فزیکل سائنسز میں انندا داس اور باسودیب داس گپتا ۔ آراضی سائنسز میں ومل مشرا اور میڈیکل سائنسز میں دیپیامان گنگولی کو اس پروقار انعام سے نوازا گیا۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجنا اگروال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔سی ایس آئی آر- ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ گروپ کی سربراہ ڈاکٹر گیتھاوانی ریاسام نے ایس ایس بی انعام حاصل کرنے والوں کو اصنافی اسناد پیش کیے۔
***************
ش ح۔ا ع۔ ر ا
U- 9414
(Release ID: 1956697)
Visitor Counter : 125