سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعے، دوچینےمسکیولرڈسٹرافی کا عالم دن منایا گیا

Posted On: 12 SEP 2023 4:55PM by PIB Delhi

دوچینےمسکیولرڈسٹرافی کا عالم دن، ہر سال سات ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ دوچینےمسکیولرڈسٹرافی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ اس دن کا مقصد ان کوششوں کی حمایت کرنا ہے جو تعلیم، وکالت اور سماجی شمولیت کے ذریعے، ڈسٹروفینوپیتھیز کے شکار افراد کے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں۔ دوچینےمسکیولرڈسٹرافی نامی ایک کمیاب تنزلی والی بیماری، وقت  گزرنے کے ساتھ ساتھ عضلات کو کمزور بناتی ہے، یہاں تک کہ یہ پورے جسم کو متاثر کردیتی ہے۔ پانچ ہزار لڑکوں میں سے ایک بچہ اس صورت حال کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایکس کروموسوم میوٹیشن کا نتیجہ ہے۔ سب سے پہلے، چلنا پھرنامشکل ہو جاتا ہے، پھر اس کے بعد دوسرے محرکاتی افعال ظاہرہوتے ہیں اور آخر میں، سانس لینے اور دل کی دھڑکن بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ دل بھی ایک عضو ہے۔ سیکھنے اور برتاؤ  جاتی  مسائل، ممکنہ طور پر اس حالت کی علامت ہو سکتے ہیں، کیونکہ غیر موجود پروٹین کا دماغ میں بھی ایک مقصد ہوتا ہے۔ اس سال ورلڈ ڈچن مسکولر ڈسٹروفی ڈے کا موضوع ہے: ’دوچینے: بریکنگ بیریئرس‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PMVU.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QWPW.jpg

حکومت ہند کی سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، ملک کے معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا نوڈل محکمہ ہے۔ عوام میں دوچینےمسکیولرڈسٹرافی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے وژن کے ساتھ، محکمہ نے 7 ستمبر 2023 کو اس سے وابستہ اداروں کے ذریعے، ملک بھر میں 50 سے زیادہ مقامات پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے دوچینےمسکیولرڈسٹرافی کا عالمی دن منایا۔

ڈچن مسکولر ڈسٹروفی  کے عالمی دن منانے کے لیے، ملک بھر میں درج ذیل سرگرمیاں منعقد کی گئیں-ان میں  سیمینارز اور ویبینارز، آگاہی  کےپروگرام، کوئز مقابلہ ،ایڈز اور آلات فزیکل اسکریننگ کیمپ ریلی کی تقسیم شامل ہیں۔

***********

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 9408



(Release ID: 1956678) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Telugu