شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کی وزارت التوا میں پڑے معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کی خاطر 2اکتوبر سے 31اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 میں شرکت کرے گی


ایم او سی اے نے 31-02اکتوبر 2022 کےدوران خصوصی مہم 2.0 میں شرکت کی تھی

Posted On: 12 SEP 2023 4:44PM by PIB Delhi

التوا میں پڑے معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کے مقصد سے شہری ہوابازی کی وزارت 15ستمبر 2023 سے مہم کے لئے شروع ہونے والے تیاری کے مرحلے کے ساتھ 2اکتوبر سے 31اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0میں شرکت کرے گی۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے  کے مقصد سے 2اکتوبر سے 31اکتوبر 2022 کے دوران التوا میں پڑے معاملات نمٹانے اور سوچھتا کی غرض سے خصوصی مہم 2.0 میں شرکت کی تھی۔ وزارت کے علاوہ فیلڈ دفاتر ، خود مختار اداروں اور پی ایس یوز سمیت تمام منسلک دفاتر نے بھی مہم میں شرکت کی۔صفائی ستھرائی کی مہم ملک بھر میں 134مقامات پر منعقد کی گئی۔ مہم کے دوران 43224فائلوں پر نظر ثانی کی گئی ، جن میں سے 32919فائلوں کو ختم کیا گیا ، 42786 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور اسکریپ کو فروخت کرکے 26591760روپے کا مالیہ حاصل کیاگیا۔اس کے علاوہ مہم کے دوران 582عوامی شکایتوں اور 145عوامی شکایتوں سے متعلق اپیلوں کو نمٹایاگیا۔

یہ مہم اکتوبر 2022 کے بعد بھی جاری رہی۔دسمبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران شہری ہوابازی کی وزارت اور اس کے اداروں کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیاں مندرجہ ذیل ہیں:

  • 6577عوامی شکایات کو نمٹایاگیا
  • 314ایم پی اور وی آئی پی ریفرنس کو نمٹایاگیا
  • 109189مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی
  • اسکریپ کو فروخت کرکے2,21,07,809روپے کا ریوینیو حاصل کیاگیا
  • 11283فائلوں کو ختم کیاگیا
  • 36ضابطوں کو آسان بنایاگیا

شہری ہوابازی کی وزارت پچھلی مہموں کے مقاصد اورحصولیابیوں کو آگے بڑھانے کے لئے عہد بستہ ہیں۔

************

ش ح۔و ا۔ن ع

(U: 9406)



(Release ID: 1956665) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Telugu