وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کےلئے شروع کی گئی خصوصی مہم 2.0 کے تحت دسمبر 2022 سے جولائی 2023 تک 46 ہزار سے زیادہ عوامی شکایات اور 7 ہزار شکایت کی اپیلوں کو نمٹایا
سی بی ڈی ٹی کی خصوصی مہم 3.0 آئندہ 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوگی
Posted On:
11 SEP 2023 8:50PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت نے سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کےلئے 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کی شروعات کی۔براہ راست ٹیکسز کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس کےدائرے کے تحت آنے والے دفاتر کے تحت کے ساتھ اس خصوصی مہم 2.0 میں پرجوش انداز میں حصہ لیا۔
خصوصی مہم 2.0 کے جوش و خروش کو آگے بڑھاتے ہوئے سی بی ڈی ٹی نے مہم کے دوران عوامی شکایات کے حل کےلئے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کو آگے بھی جاری رکھنے کا عزم کیا۔اسی کے حصے کے طورپر محکمے نے دسمبر 2022 سے لے کر جولائی 2023 تک سی پی گرامس پورٹل پر 46 ہزار سے زیادہ عوامی شکایات کو حل کیا اور تقریباً 7ہزار شکایات کی اپیلوں کو نمٹایا۔
خصوصی مہم 2.0 کے تحت سی بی ڈی ٹی چیئرمین جناب نتن گپتا نے 31 اکتوبر 2022 کو ایک نئی پہل ‘ ہرت آئے کر (محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے ہریالی اچیومنٹ ریزولوشن)’ کی شروعات کی۔اس کا مقصد سبز احاطے (گرین کوریج)کو بڑھانا ہے جس کے لئے انہوں نے بھارت-پاکستان سرحد پر اٹاری کے نزدیک مائیکرو فاریسٹ سیریز ‘آئے کر آرانیہ’ کا افتتاح کیا اور پودے لگائے۔انہوں نے انکم ٹیکس محکمے کی عمارتوں اور دیگر عوامی شعبوں کے آس پاس گرین ایریا بڑھانے اور مائیکرو فاریسٹ سیریز کھڑی کرنے کےلئے محکمے کے افسروں اور ملازمین کو ‘ہرت آئے کر’ کے مقاصد کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کرنے کو فروغ دیا۔
‘ہرت آئے کر’ مہم کے تحت دسمبر 2022 سے جولائی 2023 کے درمیان 103 چھوٹے جنگلاتی علاقوں کو فروغ دیا گیا۔اس طرح کے مائکرو فاریسٹ ملک بھر میں 105 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ علاقے میں قائم کئے گئے۔محکمے کی اس قسم کی کوششوں کو محکمے کے افسر سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ خصوصی طور پر پیش کیا گیا اور اوسطاً ہر مہینے چار ٹویٹ ہیش ٹیگ # ہرت آئے کر کے ساتھ کئے گئے۔اس کے علاوہ محکمے نے اپنے سبھی سرکاری پروگراموں میں سبھی مہمانوں کا استقبال گملوں میں لگے پودوں اور ماحولیات کے موافق اشیا میں پلٹے پھولوں سے کرنے کی پہل بھی کی ہے۔حال میں جاری مہم کو مزید جاری رکھتے ہوئے سی بی ڈی ٹی 02 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی خصوصی مہم 3.0 کے لئے بھی تیاری کررہا ہے۔
*************
ش ح۔ا م۔
U-9396
(Release ID: 1956628)
Visitor Counter : 112