امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بی آئی ایس کاگرام پنچایتوں کےتوسط سے معیارکے تئیں بیدارہندوستان مشن کا عہد
آج تک ملک بھر میں 2.4 لاکھ گرام پنچایتوں تک بی آئی ایس کی رسائی ہوئی ہے
بی آئی ایس نے گرام پنچایت کے صدور اور سکریٹریوں کے لیے ملک گیر حساسیت ورکشاپوں کا آغاز کیا
Posted On:
11 SEP 2023 7:16PM by PIB Delhi
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس ) نے بیداری پیدا کرنے اور نچلی سطح پر ہندوستانی معیارات کی تعمیل کو فروغ دینے کے مشن پر کام شروع کیا ہے۔ دیہات میں سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش میں، بی آئی ایس نے پورے ملک میں گرام پنچایت کے صدور اور سکریٹریوں کو حساس بنانے کے لیے ایک جامع پہل کی ہے۔
بی آئی ایس یعنی ہندوستان کا قومی معیارات کا ادارہ، معیارات کی تشکیل اور مصنوعات اور خدمات کاجائزہ لینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ شہریوں کی فلاح و بہبود، ماحولیات اور مصنوعات و خدمات کے مجموعی معیار کے لیے ہندوستانی معیارات پر عمل کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئےبی آئی ایس نے اس آؤٹ ریچ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد گرام پنچایتوں کے درمیان ہندوستانی معیارات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کی سمجھ پیدا کرنا اور گاؤں کی سطح پر سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کرتے وقت ان معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا مقصد گرام پنچایتوں میں ہندوستانی معیارات کے مطابق مصنوعات کے استعمال کے معیار اور فوائد کے کلچر کو فروغ دینا ہے، جو نچلی سطح پر مختلف سرکاری اقدامات کو انجام دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس اقدام کی کلیدی جھلکیاں ہیں:
1. 2.4 لاکھ گرام پنچایتوں تک رسائی: بی آئی ایس نے ملک بھر کی تمام گرام پنچایتوں سے رابطہ کیا ہے۔ گرام پنچایتوں کو مختلف شعبوں سے متعلق اہم اور کارآمد ہندوستانی معیارات کا کتابچہ فراہم کیا جاتا ہے، جو پنچایتوں کے ذریعہ ریاستی/مرکزی حکومت کے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کو انجام دینے کے دوران ان معیارات پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
2. حساسیت ورکشاپس: بی آئی ایس نے ملک بھر میں ریاستی اور ضلعی حکام کے ساتھ مل کر گرام پنچایت کے صدور اور سکریٹریوں کی تربیت بھی شروع کی ہے۔ گرام پنچایتوں کے صدور اور سکریٹریوں کے لیے یہ تربیتی پروگرام 38 بی آئی ایس برانچ دفاتر کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے بلاک اور ضلعی سطح پر منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔
اقدام کے فوائد ہیں:
• بہتر معیار اور حفاظت: ہندوستانی معیارات کی تعمیل کو فروغ دے کر، اس اقدام کا مقصد گاؤں کی سطح پر نافذ کیے گئے سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کے مجموعی معیار اور حفاظت کو بڑھانا ہے۔
صارفین کا تحفظ: معیارات کی تعمیل یقینی بناتی ہے کہ مصنوعات اور خدمات مخصوص معیار اور حفاظت کے معیار پر پورا اتریں، صارفین کو غیر معیاری یا غیر محفوظ پیشکش سے بچاتے ہیں۔
• ماحولیاتی تحفظ: معیارات کی پابندی ان کاموں کو منظم کرکے ماحولیاتی تحفظ میں حصہ ڈال سکتی ہے جن کے ماحولیاتی اثرات منفی ہوسکتے ہیں۔
• صلاحیت سازی: حساسیت ورکشاپ گرام پنچایت کے اہلکاروں کو معیارات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ضروری معلومات اور آلات کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
• قومی پیشرفت: یہ پہل تمام شعبوں میں معیار اور حفاظت کے کلچرکو فروغ دے کر ایک خوشحال اور ترقی پسند ہندوستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
• بی آئی ایس کیئر ایپ کے بارے میں آگاہی: صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے، بی آئی ایس نے بی آئی ایس کیئر ایپ بھی تیار کی ہے جواینڈرائڈاور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین ایپ کا استعمال ہندوستانی معیارات، لازمی سرٹیفیکیشن کے تحت شامل مصنوعات، بی آئی ایس مصدقہ مینوفیکچررز کی فہرست، مصدقہ اشیا اور مواد کی صداقت کی تصدیق، اور عدم اطمینان کی صورت میں شکایات درج کرنے کے طریقہ کار تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کرسکتے ہیں۔
بی آئی ایس نے ریاستی اور ضلعی سطح پر تمام متعلقہ محکموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان ورکشاپوں کو سہولت فراہم کرنے میں اپنا تعاون فراہم کریں، جو کہ نچلی سطح پر معیارات کے نفاذ کو مضبوط بنانے اور معیاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ بی آئی ایس نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اجتماعی کوششوں سے دیہی علاقوں میں معیارات کا موثر نفاذ، شہریوں کے مفادات کا تحفظ اور ہماری قوم کی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
*************
)ش ح۔ م م ۔ع آ(
U. No.9395
(Release ID: 1956611)
Visitor Counter : 124