سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ کے لیے ترقیاتی اور فلاحی بورڈ کی گورننگ باڈی کے نئے نامزد ارکان کی حلف برداری کی تقریب
Posted On:
12 SEP 2023 1:41PM by PIB Delhi
ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش طبقات(ڈی ڈبلیو بی ڈی این سیز) کے لئے ترقیاتی اور فلاحی بورڈ کے چیئرمین سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے سیکریٹری نے ڈی نوٹیفائڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش طبقوں کے 9 نامزد ارکان کو حلف دلایا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے 21 فروری 2019 میں ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش طبقات (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سیز) کے لیے ترقیاتی فلاحی بورڈ تشکیل دیا ہے۔
نئی تقرریوں میں سے ایک جناب بھرت بھائی بابو بھائی پٹانی کئی دہائیوں سے ریاست گجرات میں ڈی این ٹی (ڈی نوٹیفائیڈ قبائل) طبقات کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ دوسرے مقرر جناب پراوین شیواجی راؤ گُھُگے، ماضی میں بچوں کے حقوق کے مہاراشٹر اسٹیٹ کمیشن کے چیئرپرسن رہے ہیں۔
بورڈ کی گورننگ باڈی نے ’’ڈی این ٹیز کی اقتصادی تفویض اختیار کے لئے اسکیم ‘‘ کے نفاذ کی حکمت عملیوں سمیت اس سیکٹر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جو کہ رواں مالی سال کےلیے 40.00 کروڑ روپے کے بجٹ کے تخمینے کے ساتھ ان طبقات کے لئےمکانات، ذریعہ معاش پیدا کرنے، تعلیمی طور پر بااختیار بنانے اور صحت انشورنس کےلئے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے۔ اس بحث کا زور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی حکومت کی وزارتوں/ محکموں کی شرکت کو ایک کنورژن موڈ میں یقینی بنانا تھا تاکہ ڈی این ٹی طبقات کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ن ا۔
U-9389
(Release ID: 1956572)
Visitor Counter : 122