وزارت دفاع

 بھارتی بحریہ اور اُبیر کے درمیان مفامت  نامہ

Posted On: 11 SEP 2023 8:39PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ  نے میسرز  اُبیر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں  ۔ یہ دستخط بحری عملے کے سربراہ    ایڈ مرل آر ہری کمار  اور  این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر  محترمہ کالا ہری کمار  نیزاُبیر کے   بزنس   امور  کے سینئر کنٹری منیجر  ابھینو مٹو کی موجودگی میں  ،  بھارت ،جنوب ایشیا  اور مصر کے تحت کئے گئے ۔اُبیر کے ساتھ اس مفاہمت نامے کا مقصد  ملک بھر میں ذاتی سفر اور بحری عملے  کی آمدورفت کے لئے ایک بھروسے کے قابل ،سہولت آمیز ، محفوظ اور کم خرچ  سفر  فراہم کرنا ہے۔

میسرز  اُبیر  ،  بھارتی بحریہ کے عملے اور ان کے کنبوں کو ، جو سہولیات فراہم کرے گی ،ا ن میں مندرجہ ذیل سہولیات شامل ہی

  1. اُیبر ایپ پر ذاتی پروفائل
  2. زیادہ  بھیڑ والے دفتری اوقات کے دوران  زیادہ قیمت  سے رعایت فراہم کرنے کے لئے پریمئر  ایگزیکٹو  کیب  کیٹاگری 
  3. اعلیٰ درجے کے  ڈرائیوروں کی دستیابی
  4. اُبیر کے  سفر پر  ، منسوخی کی صورت  میں کوئی فیس نہ لیا جانا
  5. ہمہ وقت پریمئم  بزنس سپورٹ ۔

یہ مفاہمت نامہ ‘‘شپس فرسٹ  ’’ یعنی پانی کے جہاز مقدم  اسکیم کے تحت  ‘‘ ہیپی پرسنل ’’ کے سی این ایس  کے وژن  کے مطابق  ہے اور مسلح فوجوں میں یہ پہلا قدم ہے۔یہ مفاہمت نامہ  یکسر تبدیلی لانے کے لئے ٹکنالوجی  کو فروغ دینے کے  ،  ڈجیٹل ا نڈیا   وژن   کے بھی عین مطابق ہے۔

*************

 

  ش ح۔اس۔رم

U-93 78     



(Release ID: 1956531) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Tamil