سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک 17,009 عوامی شکایات، 50 پی ایم او حوالہ جات اور 2,366 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی ہیں
خصوصی مہم 3.0، دو اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک شروع کی جائے گی تاکہ سووچھتا (صفائی ستھرائی) کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور وزارت میں اور اس کے ماتحت دفاتر میں زیر التواء معاملات کو کم کیا جا سکے
Posted On:
11 SEP 2023 8:58PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ )نے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک 17,009 عوامی شکایات، 50 پی ایم او ریفرنسز اور 2,366 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی ہیں۔ وزارت نے اس مدت کے دوران 573 ایم پی حوالہ جات ، 36 پارلیمانی یقینی دہانیاں اور 21 آئی ایم سی ریفرنسز(کابینہ کی تجاویز) کا بھی نمٹارا کردیا ہے۔
اس مشق کو تحریک دینے کے لیے، وزارت 2 اکتوبرسے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 شروع کرے گی تاکہ سووچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور ایم او آر ٹی ایچ اور اس کے ماتحت دفاتر یعنی این ایچ آئی ڈی سی ایل، این ایچ اے آئی اور آئی اے ایچ ای میں زیر التوا معاملات کو کم کیا جا سکے۔ اس مہم کے دوران، وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/ آؤٹ ا سٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزارت نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مہم کے مرحلے 2 اکتوبر سے31 اکتوبر 2023 کے دوران نشان زد کئے گئے حوالہ جات / مسائل کو نمٹانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور آئی اے ایچ ای سے کہا گیا ہے کہ وہ نوڈل افسر کے طور پر ایک سرکردہ عہدہ دار کو نامزد کریں ،جو مہم کے نفاذ اور رابطہ کاری کا ذمہ دار ہوگا۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) مہم کی نگرانی اور نفاذ کے لیے نوڈل محکمہ ہوگا۔ حکومت نے 2021 اور 2022 میں بھی خصوصی مہم چلائی تھی۔
*************
ش ح۔ ع م۔ رض
U. No.9381
(Release ID: 1956527)
Visitor Counter : 142