جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اچانک آنے والے سیلاب کی پیشن گوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 JUL 2023 6:01PM by PIB Delhi

مرکزی آبی  کمیشن (سی ڈبلیو سی) ایک نوڈل  ادارہ ہے جسے ملک میں سیلاب کی پیشن گوئی اور سیلاب کی پیشگی وارننگ  کا کام سونپا گیا ہے۔ فی الحال، سی ڈبلیو سی 338 پیشین گوئی کرنے والے اسٹیشنوں (دریا کی سطح کی پیش گوئی کرنے والے  200 اسٹیشن اور ڈیم/بیراج   میں آنے والے پانی کی پیش گوئی کرنے والے 138  اسٹیشنوں) کے لیے سیلاب کی پیشن گوئی جاری کرتا ہے۔ یہ اسٹیشن 23 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 20 بڑے دریا کے طاسوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ مقامی حکام کو لوگوں کے انخلاء کی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر تدارکاتی اقدامات کرنے کے لیے زیادہ وقت فراہم کرنے کی غرض سے، مرکزی آبی  کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے 5 دن کی پیشگی سیلاب کی پیشن گوئی کی ایڈوائزری کے لئے  بارش کے بہاؤ کے میتھمیٹکل ماڈلنگ پر مبنی  طاس کے حساب سے اپنے پیشگوئی کے اسٹیشنوں میں سیلاب کی پیش گوئی  کا ماڈل تیار کیا ہے۔گزشتہ تین برسوں کے دوران انتہائی شدید اور شدید سیلاب کی صورت حال (ریاست کے لحاظ سے) ضمیمہ میں ہے۔

عالمی حدت کی وجہ سے شدید بارش سمیت انتہائی  شدیدموسمیاتی واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی طور پر شدید بارش  کے وقفے میں  بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے چٹانیں کھسکنے ،  اچانک سیلاب وغیرہ کے واقعات میں بھی خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گرم درجہ حرارت بخارات میں اضافے کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں فضا میں نمی بڑھ جاتی ہے۔ اس  اضافی نمی سے حرارت منتقل ہوتی ہے جو شدید بارش کا باعث بنتی ہے۔ آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق ایک بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی ) کی ایک رپورٹ اشارہ کرتی ہے کہ یہ رجحانات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

ہندوستان کےمحکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مطلع کیا ہے کہ آئی ایم ڈی نے یو ایس نیشنل ویدر سروس، یو ایس ہائیڈرولوجک ریسرچ سینٹر (ایچ آر سی) اور یو ایس اے آئی ڈی / او ایف ڈی اے کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیائی خطے کے لیے ایک فلیش فلڈ گائیڈنس سسٹم (ایف ایف جی ایس) تیار کیا ہے۔ ایف ایف جی ایس اکتوبر 2020 سے فعال  ہے۔ ایف ایف جی ایس سیلاب کے خطرے والے جنوبی ایشیائی ممالک جیسے ہندوستان ، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا،کے لیے چار کلومیٹر X چار کلومیٹر  کے ریزولوشن کے ساتھ واٹرشیڈ کی سطح پر تقریباً چھ سے 24 گھنٹے پہلے اچانک سیلاب کی وارننگ فراہم کرتا ہے۔ یہ  ہمالیہ کے بیشتر  خطے کا احاطہ کرتا ہے ۔ اچانک سیلاب کی گائیڈنس ویلیو ایک تشخیصی  ویلیو ہے جو کسی واٹرشیڈ کے اندر دی گئی مدت کی بارش کی مقدار کا تخمینہ لگاتی ہے جو آبی ذخائر/واٹرشیڈ کے آؤٹ لیٹ پر سیلاب پیدا کرنے کے لیے درکار ہے۔ خطرات (6 گھنٹے پہلے) اور خطرات (24 گھنٹے پہلے) کی شکل میں  اچانک آنے والے سیلاب کے بارے میں گائیڈنس علاقائی مرکز کی طرف سے نیشنل میٹرولوجیکل اینڈ ہائیڈرولوجیکل سروسز، قومی اور ریاستی آفات کی بندوبست کی اتھارٹیز اور دیگر تمام  فریقوں کو فراہم کی جاتی ہے تاکہ  ہمالیائی خطے کے ممالک اور سری لنکا میں جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔ یہ تمام رکن ممالک کو واٹرشیڈ اور شہر کی سطح پر اثرات کی بنیاد پر اچانک سیلاب کی پیش گوئی جاری کرنے کے قابل بناتا ہے۔

یہ ا طلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

مرکزی آبی کمیشن کے اسٹیشنوں کے سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے اسٹیشنوں کی تفصیل  جہاںگزشتہ 3 برسوں کے دوران انتہائی  شدید اور شدید سیلاب   کی  پیش گوئی کی گئی  (ریاست وار)

ضمیمہ

 

نمبر شمار

­­

2020

2021

                    2022

 

 

انتہائی شدیدشیلاب

شدید سیلاب

انتہائی شدیدشیلاب

شدید سیلاب

انتہائی شدیدشیلاب

شدید سیلاب

1

آندھرا پردیش

3

2

5

2

2

4

2

اروناچل پردیش

 

1

 

1

1

 

3

آسام

2

23

 

11

4

20

4

بہار

9

28

4

33

4

21

5

چھتیس گڑھ

4

1

 

 

3

1

6

گجرات

 

2

1

 

 

1

7

ہریانہ

 

 

 

 

 

 

8

ہماچل پردیش

 

 

 

 

 

 

9

جموں و کشمیر

 

 

 

 

 

3

10

جھارکھنڈ

 

1

 

1

 

2

11

کرناٹک

6

 

3

 

8

 

12

کیرالہ

 

2

3

1

 

 

13

مدھیہ پردیش

5

2

2

 

22

2

14

مہاراشٹر

4

2

9

1

4

2

15

اوڈیشہ

4

7

1

3

7

7

16

راجستھان

 

1

2

3

7

1

17

سکم

 

 

 

 

 

 

18

تمل ناڈو

4

 

15

 

4

2

19

تلنگانہ

2

2

2

1

4

3

20

تریپورہ

 

 

 

 

 

 

21

اتر پردیش

4

8

5

21

17

20

22

اتراکھنڈ

1

1

3

3

2

1

23

مغربی بنگال

 

5

1

5

 

4

24

دمن اور دیو

 

 

 

 

 

 

25

دہلی کے این سی ٹی

 

 

 

1

 

1

26

گوا

 

 

1

 

 

 

27

پڈوچیری

 

 

1

 

 

 

 

میزان

48

88

58

87

89

95

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:9320)


(ریلیز آئی ڈی: 1956225) وزیٹر کاؤنٹر : 98
یہ ریلیز پڑھیں: English