جل شکتی وزارت
مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ
Posted On:
20 JUL 2023 6:00PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی نیشنل پروجیکٹس اسکیم کے تحت فنڈکے لیے کسی پروجیکٹ کو شامل کرنے کے لیے، اس کا پہلے مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے ذریعہ جائزہ لیا جاتا ہے، اور اس وزارت کی آبپاشی، سیلاب کی روک تھام اور کثیر مقصدی پروجیکٹوں کی مشاورتی کمیٹی کے ذریعہ اسے قبول کیا جاتاہے۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ذریعہ سرمایہ کاری کی منظوری حاصل کی جاتی ہے۔ اس کے بعد، پروجیکٹ پر اعلیٰ اختیار والی اسٹیئرنگ کمیٹی (ایچ پی ایس سی) کے ذریعہ غور کیا جاتا ہے تاکہ اس کی جانچ کی جا سکے کہ آیا یہ پروجیکٹ نیشنل پروجیکٹ اسکیم کے طے کردہ معیارات پر پورا اترتا ہے۔ ایچ پی ایس سی کی جانب سے تجویز کیے جانے پر، اور فنڈز وغیرہ کی دستیابی کے مطابق، حکومت ہند نیشنل پروجیکٹس اسکیم کے تحت کسی پروجیکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے سکتی ہے۔
مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ (ای آر سی پی) کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) راجستھان حکومت کی طرف سےنومبر، 2017 میں سی ڈبلیو سی کو تکنیکی اقتصادی تشخیص کے لیے پیش کی گئی تھی ۔ تاہم، پروجیکٹ کی تشخیص مزید آگے نہیں بڑھ سکی کیونکہ اس پروجیکٹ کی منصوبہ بندی 50 فیصد قابل انحصار پیداوار پر کی گئی تھی جو کہ 75فیصد قابل انحصار کے قائم کردہ معیار کےبر خلاف تھی۔ تاہم، دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کی خصوصی کمیٹی نے دسمبر، 2022 میں ترمیم شدہ پربتی-کالی سندھ-چمبل (پی کے سی) لنک پروجیکٹ کو ای آر سی پی کے ساتھ مربوط کرنے پر غور کرنے کی تجویز کو قومی تناظر کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر منظور کیا ہے، اورایک ترجیحی انٹر لنکنگ پروجیکٹ کے طور پر اس کے پہلے مرحلے کا اعلان کیا ہے ۔ ترمیم شدہ پی کے سی لنک پروجیکٹ کی قابل عمل ہونے سے متعلق پیشگی مسودہ رپورٹ اور لنک پروجیکٹ کے ڈی پی آر کی تیاری کے لیے ایک مسودہ مفاہمتی قرارداد جنوری 2023 میں ریاستوں اور سی ڈبلیو سی دونوں کو بھیج دی گئی ہے۔ ریاستوں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ فروری، 2023 میں ہوئی تھی اور میٹنگ کے دوران ترمیم شدہ پی کے سی لنک کے ڈی پی آر کی تیاری کا کام شروع کرنے کے فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی۔ مارچ 2023 میں منعقدہ ٹاسک فورس فار انٹر لنکنگ آف ریورز (ٹی ایف آئی ایل آر) کے 17ویں میٹنگ میں ترمیم شدہ پی کے سی لنک کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ اگرچہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، لیکن ابھی تک حکومت راجستھان کی طرف سے ای آر سی پی کو قومی پروجیکٹ کے طور پر شامل کرنے کے لئے ، مقررہ پروفارما کے مطابق کوئی رسمی تجویز پیش نہیں کی گئی ہے۔
یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:9322)
(Release ID: 1956083)
Visitor Counter : 62