جل شکتی وزارت
نمامی گنگے نے میرٹھ میں گندے پانی کی نکاسی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے معاہدے پر دستخط کئے
اس منصوبے پر 369.74 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ 2025 تک پورا ہوگا
Posted On:
06 SEP 2023 7:01PM by PIB Delhi
میرٹھ میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے گنگا کی صفائی کے قومی مشن (این ایم سی جی)، اترپردیش جل نگم اور میسرز میرٹھ ایس ٹی پی پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان، این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل کی موجودگی میں نئی دہلی میں، سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ ہائیبرڈ سالانہ پی پی پی موڈ کے تحت اس منصوبے کی کل لاگت 369.74 کروڑ روپے ہے اور اسے دسمبر 2025 تک پورا کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
این ایم سی جی نے 220 ایم ایل ڈی کی کل صلاحیت والے سیویج ٹریٹمنٹ انفراسٹرکچر (ایس ٹی پی) کی تعمیر کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے، جس میں دیگر کاموں کے علاوہ انٹرسیپشن اینڈ ڈائیورژن (آئی اینڈ ڈی) ڈھانچے کی ترقی ،آئی اینڈ ڈی نیٹ ورک بچھانے، 15 برسوں کے لئے سیویج پمپنگ اسٹیشن چلانے اور اس کی دیکھ بھال وغیرہ شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد میرٹھ شہر میں سیویج کے موجودہ مسائل اور اس کی وجہ سے کالی ندی میں سیویج کی آلودگی کے مسئلے کو بھی حل کرنا ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد میرٹھ شہر سے کالی ندی (مشرق) میں بغیر ٹریٹ کئے گندے پانی کو نہیں چھوڑا جائے گا، جس سے آلودگی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔کالی ندی (مشرق)قنوج کے قریب دریائے گنگا میں ملتی ہے اور اس منصوبے کو پورا ہونے سے گنگا ندی میں آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
معاہدے پراین ایم سی جی نے این ایم سی جے کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار کی موجودگی میں،اترپردیش جل نگم (دیہی) کے سپرٹینڈنگ انجینئر جناب ایس کے برمن، جناب مینک اگروال مجاز دستخط کنندہ میسرز میرٹھ ایس ٹی پی پرائیوٹ لمیٹڈ(ایس پی وی ،میسرز جی اے انفرا پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذریعے تشکیل دیا گیاجومیسرز ایس ایس جی انفراٹیک پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ مشترک کمپنی ہے) اور جناب ونود کمار، ڈائریکٹر (منصوبہ)نے دستخط کئے ۔ جناب اشوک کمار نے دستخط کئے جانے کے عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر این ایم سی جی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب نلن کمار سری واستو، ریاستی ایجنسیوں کے نمائندوں اور کمپنیوں کے مجاز عہدیداران کے ساتھ شریک ہوئے۔
*********
ش ح۔ ن ر (07.09.2023)
U NO:9261
(Release ID: 1955360)
Visitor Counter : 115