الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو آئی ڈی اے آئی ‘‘ری امیجنگ آدھار’’ کے موضوع کے ساتھ گلوبل فن ٹیک فیسٹ میں پھر شامل ہوئی
یو آئی ڈی اے آئی ، جی ایف ایف 2023 میں اپنی مصنوعات میں بہتری اور صنعتی ساجھیداروں کے ساتھ اشتراک کو اجاگر کیا
Posted On:
06 SEP 2023 3:59PM by PIB Delhi
یونیک آئیڈینٹٹی اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) آدھار شناختی پلیٹ فارم کے استعمال کے لئے بلا رکاوٹ خدمات فراہم کرنے اور شہریوں کو اپنی انگلیوں کے اشارے پر بہت سی خدمات دستیاب کرانے کے لئے مسلسل کوشاں رہی ہے۔
اس سال یو آئی ڈی اے آئی نے ممبئی میں منعقدہ گلوبل فن ٹیک فیسٹول میں ‘‘ ری امیجننگ آدھار # آتھنٹکیشن’’ کے موضوع کے تحت خود تیار کردہ ، اے آئی اور ایم ایل انجن کے ذریعہ بنائی گئی بہتر فیس آتھنٹکیشن فیسٹلی کی نمائش کی۔
یو آئی ڈی اے آئی اپنی رضاکاری رہنما خطوط 2022 کے تحت صنعت اور فن ٹیک ساجھیداروں کو تیز تر ٹیکنالوجی کو اپنانے کے وسیع مقصد کے ساتھ یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ اشتراک کرنے اور شہریوں کی اور زیادہ بہتر خدمت کرنے کے مقصد سے اور زیادہ بہتر حل اور مصنوعات تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی نے اپنی اس پالیسی کے تحت پچھلے چند مہینوں میں چہرے کی شناخت کے لئے شہریوں کے تجربات کو بہتر بنانے کی خاطر ایئر ٹیل پیمنٹس بینک کے ساتھ کام کیا ہے۔ دونوں ساجھیداروں نے کم روشنی کی صورت حال میں بھی بہتر تصویر لینے اور کسی بھی دھوکہ دہی کا پتہ لگانے اور اس سے روک تھام کا نظام تیار کرنے کی خاطر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
مہاتما گاندھی قومی دیہی روز گار گارنٹی قانون (ایم جی نریگا) سے کیش حاصل کرنے والوں کے لئے حاضری کے نظام اور بینکوں کے ذریعہ صارفین کی شناخت کے عمل جیسے کاموں کا مظاہرہ کیا ہے۔
جی ایف ایف 2023 کے ایک حصے کے طور پر یو آئی ڈی اے آئی ‘‘ ری امیجننگ آدھار # ٹوگیدر’’ کے موضوع کے تحت مختلف فن ٹیک فرموں کے ایگزیکیٹوس اور ماحولیاتی نظام کے ساجھیداروں کے ساتھ صنعت کی ایک میٹنگ میں سہولت پیدا کی ہے، جس کا مقصد اشتراک ، اور شرکت میں اختراع کے ساتھ آدھار کے زیادہ استعمال اور مواقع کی تلاش کرنا ہے۔
اختراع پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے یو آئی ڈی اے آئی نے تحقیق و ترقی اور اختراعات میں سہولت کی خاطر یو آئی ڈی اے آئی ٹیک سینٹر میں مخصوص جدید ترین اختراع سے متعلق لیب اور نئے سینڈ باکس ماحول میں رہتے ہوئے اختراع کرنے کی خاطر ایک نقشہ راہ پیش کیا ہے۔
شہریوں کو آدھار کے محفوظ ، بلا رکاوٹ اور جامع استعمال کے قابل بنانے کی خاطر تمام تعلیمی اداروں اور صنعتی ساجھیداروں کو قریبی اشتراک کے ساتھ کام کرنے کی حوصلہ افزائی یو آئی ڈی اے آئی ٹیم کا ایک اور قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- او- ق ر)
U-9248
(Release ID: 1955151)
Visitor Counter : 151