بجلی کی وزارت

آر ای سی  نے ،ایگزم  بینک کے ساتھ، 100 ملین امریکی ڈالر کے غیر ملکی کرنسی کے مدت جاتی قرضہ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 06 SEP 2023 4:03PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے تحت ا ، مرکزی سرکاری شعبے کی  مہارتن کمپنی آر ای سی  لمیٹڈ نے، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا (ایگزم  بینک) کے ساتھ 100 ملین امریکی ڈالر مالیت کے غیر ملکی کرنسی کے مدت جاتی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ قرض کی حصولیابی ،آر ای سی کے قرض دہندگان کو بجلی، بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کے شعبوں میں اثاثہ جاتی آلات کی درآمد کے لیے قرض دینے کی غرض سے ری فنانس کے لیے استعمال کی جائے گی۔ فنڈز کو ،آر ای سی  کے ،سال24-2023 کے لیے 1.20 لاکھ کروڑ روپئے کے  مارکیٹ  سےقرض لینے کے پروگرام کے حصے کے طور پر اکٹھا کیا جائے گا۔

یہ پہلا مدتی قرض ہے جسے ایگزم بینک نے آر ای سی کو دستیاب کرایا ہے۔ یہ قرض 5 سالہ مدت کے لیے فراہم کیا گیا ہے اور اسے ایس او ایف آر  (سیکیورڈ اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ) کے پیمانے پر مرکوز  کیا گیا ہے، جو کہ امریکی ڈالر  میں متعین قرضوں کے لیے، بینچ مارک کی شرح ہے۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، آر ای سی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا، ’’ہمیں بجلی، بنیادی ڈھانچے  اور لاجسٹکس کے شعبوں کی مالیہ کی ضروریات کو پورا کرنے اور 100 ملین امریکی ڈالر مالیت کے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے، ایگزم بینک آف انڈیا کے ساتھ شراکت  کرنے میں خوشی ہے‘‘۔

آر ای سی لمیٹڈ ایک این بی ایف سی ہے، جو پورے ہندوستان میں بجلی کے شعبے  کی فنانسنگ اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والی، آر ای سی لمیٹڈ نے آپریشن  کے پچاس سال سے زیادہ مکمل کر لیے ہیں۔ یہ ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی / ریاستی بجلی کی اکائیوں، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں، دیہی الیکٹرک کوآپریٹیو اور نجی شعبے کی افادیت کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں پیداوار، ترسیل  ، تقسیم  اور قابل تجدید توانائی سمیت، مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے بجلی کے شعبے کے مکمل اقداری سلسلے  میں فنانسنگ کے  پروجیکٹس  بھی شامل ہیں۔  آر ای سی ہندوستان میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔ آر ای سی نے حال ہی میں مالیاتی بنیادی ڈھانچے اور  لاجسٹک  کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔  

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

ش ح۔ اع ۔ را

U. No. 9246



(Release ID: 1955138) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu