وزارت سیاحت

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) کے تعاون سے وزارت سیاحت نے جی20 ٹورزم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ کی نقاب کشائی کی

Posted On: 05 SEP 2023 7:24PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت، حکومت ہند نے اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (یو این ڈبلیو ٹی او) کے تعاون سے آج جی20 ٹورزم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ کی نقاب کشائی کی۔

سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایک ورچوئل تقریب میں ڈیش بورڈ کا آغاز کیا۔

ہندوستان کی جی20 صدارت کی قیادت میں اور یو این ڈبلیو ٹی او کی ماہر علمی شراکت داری کے ساتھ تیار کیا گیا، ڈیش بورڈ پائیدار سیاحت کے لیے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ جی20 ممالک کے بہترین طرز عمل، کیس اسٹڈی اور بصیرت کی نمائش کرتا ہے، یہ سب پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ ڈیش بورڈ ہندوستان کی جی20 صدارت کی ایک پائیدار میراث ہے، جو عالمی تعاون اور عالمی سیاحت کی صنعت میں پائیدار ترقی کے لیے اس کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

جی20 ٹورزم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ ایک جامع آن لائن عوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو جی20 ٹورزم ورکنگ گروپ کے اجتماعی علم کو یکجا کرتا ہے۔ یہ جی او اے روڈ میپ، سروے کے نتائج، کیس اسٹڈی، اور جی20 ممالک کے بہترین طرز عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ ڈیش بورڈ پائیدار سیاحت کے طریقوں کے بارے میں بصیرت پیش کرتا ہے اور علم کے تبادلے، تعاون اور ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔

ورچوئل لانچ میں جی20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، ہندوستانی ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں، اور صنعت کے اسٹیک ہولڈروں کی شرکت دیکھی گئی۔

تقریب کا آغاز حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری (سیاحت) کے افتتاحی کلمات سے ہوا جس میں جی 20 ٹورزم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور اس بات کا ذکر کیا کہ ڈیش بورڈ کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان کو ترقی یافتہ بنایا جا سکے۔ وزارت سیاحت، حکومت ہند نے اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) کے ساتھ شراکت میں جی20 ٹورزم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ قائم کیا ہے۔

یو این ڈبلیو ٹی او کے ایک خطاب میں کہا گیا ہے کہ ”جی20 ممالک دنیا بھر میں 70 فیصد سیاحت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ شعبے کی قلب ماہیت میں ان کی قیادت فیصلہ کن ہے۔ جی20 ٹورزم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ جی20 ٹورزم ورکنگ گروپ کا ایک ٹھوس نتیجہ اور سب کے لیے ایک حوالہ ٹول ہے۔ یو این ڈبلیو ٹی او کو اسے ممکن بنانے کے لیے ہندوستان کی وزارت سیاحت کے ساتھ ہاتھ ملا کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

تقریب کی خاص بات سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ ڈیش بورڈ کا اجرا تھا، جس کے ساتھ ایک لانچ ویڈیو بھی تھا۔ اس ویڈیو میں جی20 ٹورزم ورکنگ گروپ کی کوششوں اور نتائج کو شامل کیا گیا ہے اور ڈیش بورڈ کی خصوصیات کی ایک جھلک فراہم کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی کے خطاب نے اس پہل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ’جی20 ٹورزم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ ہمارے ملک کی ڈیجیٹل ترقی کا ثبوت ہے اور عالمی سطح پر تمام سرکاری اور نجی اسٹیک ہولڈروں کے لیے علم کی روشنی کا کام کرتا ہے۔ یہ علم کا خزانہ پیش کرتا ہے اور بہترین طریقوں کی نمائش کرتا ہے، جس کا مقصد سیاحت کی صنعت کو زیادہ پائیداری، لچک اور شمولیت کی طرف لے جانا ہے۔

سیاحت اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جی20 ٹورزم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ اس سفر میں ایک اہم قدم ہے، جو فوائد کو بروئے کار لانے کے ہمارے عزم کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔

جناب روہن کھاونٹے، وزیر سیاحت، گوا، جناب اتل بگائی، کنٹری ہیڈ، ہندوستان - اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام، سکریٹری، سیاحت، ریاستی حکومت گجرات اور جموں و کشمیر اور صنعت کے اسٹیک ہولڈروں نے بھی تقریب کے دوران اس اقدام پر عالمی تناظر میں اپنے خیالات پیش کیے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9217



(Release ID: 1954975) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Punjabi