جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای  ڈ ی اے نےقابل تجدیدتوانائی  کے پروجیکٹوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے لئے  یونین بینک آف انڈیا اور بینک آف بڑودہ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 05 SEP 2023 3:30PM by PIB Delhi

ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو تیز رفتار بنانے کے ایک اور اہم قدم کے طور پر انڈیا  رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ (آئی آر ایڈ ی اے)  نے  5 ستمبر 2023 کو یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) اور بینک آف بڑودہ (بی او بی) کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں ۔ یہ معاہدے آئی آر ای ڈی اے کو  موجودہ  اور ابھرتی ہوئی آر ای ٹیکنالوجیوں سمیت  قابل تجدید توانائی کے متعدد پروجیکٹوں کو  رقم  اور قرض کی فراہمی میں  یو بی آئی اور بی او بی کے ساتھ  شراکت داری کے لئے بااختیار بنائیں گے۔  

A group of people standing around a tableDescription automatically generated

ان شراکت داریوں  پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی  جناب پردیپ کمار داس نے کہا : ’’یونین بینک آف انڈیا اور بینک آف بڑودہ  کی اپنی شاخوں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ پورے ہندوستان میں موجودگی ہے۔ اس اشتراک  کا مقصد ہماری پہنچ کو خاص کر ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں اور دیہی علاقوں تک پہنچانا اور اس طرح موجودہ اور نئے صارفین کو  انوکھا اور اختراعی مالیاتی تعاون فراہم کرنا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ اپنی طاقتوں اور وسائل کو یکجا کرکے ہم وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت اور پائیدار ترقی کے وژن کے مطابق  صارفین کو اپنی خدمات فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔‘‘

A group of men in suits at a tableDescription automatically generated

یونین بینک آف انڈیا کے ساتھ اس  مفاہمت نامے پر آئی آر ای ڈی اے کے  جنرل منیجر  (تکنیکی خدمات)  جناب بھرت سنگھ راجپوت اور یو بی آئی کے جنرل منیجر  (لارج کارپوریٹ ورٹیکل) جناب دھریندر جین نے دستخط کئے۔ دستخط کی اس تقریب میں  آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر  جناب پردیپ کمار داس ، یو بی آئی کی منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او  محترمہ اے منی میکھلائی اور سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

A group of people standing around a tableDescription automatically generated

بینک آف بڑودہ کے ساتھ اس  مفاہمت نامے پر آئی آر ای ڈی اے کے جنرل منیجر (تکنیکی خدمات) جناب بھرت سنگھ راجپور اور بی او بی کے جنرل منیجر  جناب دھیرن للائی نے دستخط کئے۔  دستخط کی اس تقریب میں آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی اور بی او بی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب دیب دت چند نے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر جناب للت تیاگی کے ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر بی او بی کے دیگر سینئر عہدیدار ،  ہیڈ - لارج کارپوریٹ ریلیشن شپ جناب سُمت سچدیو اور ہیڈ- کریڈٹ جناب منوج چیانی بھی موجود تھے۔

حالیہ برسوں میں آئی آر ای ڈ ی اے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لئے  اپنی تکنیکی و مالیاتی مہارت فراہم کرنے کی خاطر کئی مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ مالی اداروں کے ساتھ بھی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ن ا۔

U- 9202



(Release ID: 1954873) Visitor Counter : 126