بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے 216.53 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا؛ ویزاگ پورٹ پر صلاحیت میں توسیع کے لیے نئے پروجیکٹوں کو فروغ حاصل
ویزاگ انٹرنیشنل کروز ٹرمینل، 96.05 کروڑ روپئے مالیت کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا ہے جس میں 2000 مسافروں کی صلاحیت والے جہاز لنگر انداز ہونے کی گنجائش ہے۔ یہ ایک عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ ہے جس نے ویزاگ کو خطے میں کروز ٹورازم کا مرکز بنا دیا ہے: جناب سونووال
Posted On:
04 SEP 2023 9:17PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج وشاکھاپٹنم میں عالمی معیار کے جدید ترین ویزاگ انٹرنیشنل کروز ٹرمینل (وی آئی سی ٹی) کا افتتاح کرنے سمیت 216.53 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیرموصوف نے بندرگاہ کے علاقے میں کورڈ اسٹوریج شیڈ-2، ایک عالمی درجے کا ٹرک پارکنگ ٹرمینل کے ساتھ ساتھ ایک تیل ریفائنری برتھ کا بھی افتتاح کیا۔ یہ مستقبل قریب میں ویزاگ پورٹ(وی پی اے) کی صلاحیت کو کروز اور کارگو ٹریفک کا علاقائی مرکز بنانے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف کے ساتھ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب سری پد یسو نائک بھی تھے۔ آندھرا پردیش حکومت میں سیاحت، ثقافت اور نوجوانوں کی ترقی کی وزیر محترمہ آر کے روجا؛ آندھرا پردیش حکومت میں صحت، خاندانی بہبود اور طبی تعلیم کی وزیرمحترمہ وداڈالا رجنی ؛ آندھرا پردیش حکومت میں صنعت، سرمایہ کاری اور تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے وزیرجناب گوڈیواڈا امرناتھ؛ اور گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ گولاگانی ہری وینکٹا کماری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان کی بندرگاہیں جدید کاری، میکانائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی معیار تک پہنچنے کے لیے پیشرفت کر رہی ہیں۔ مودی جی کی قیادت میں ہماری حکومت 2030 تک ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہماری بندرگاہوں کی قیادت میں ترقی کا نقطہ نظر، اس وژن کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم عنصر ہے اور ہم اپنی بندرگاہوں کو خطے کی ترقی کا ایک اہم حصہ بننے کے لیے جدید، لیس اور فعال بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ 2014 سے پہلے یہ 821 ملین ایم ٹی تھی۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہم نے آج اپنی 12 بڑی بندرگاہوں کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت کی صلاحیت کو 1681 ملین ایم ٹی تک بڑھا دیا ہے۔ اس طرح صرف نو سال کے عرصے میں اپنی صلاحیت کو دوگنا کر دیا ہے۔ یہ سب کچھ نہیں ہے۔ 2014 سے پہلے جہاز سے سامان اتارنے میں 44 گھنٹے لگتے تھے لیکن اب یہ مدت گھٹ کر 26 گھنٹے کی رہ گئی ہے، جس سے لوگوں اور ملک کے لیے ترقی اور تجارت کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن میں یہ تبدیلی وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں ہی ہو سکتی ہے‘‘۔
جناب سونووال نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا، ’’ریلوے، شاہراہوں اور فضائی راستوں کے ذریعے ایک مضبوط مواصلاتی گیٹ ویز کے ساتھ، نئے بنائے گئے سمندری آبی شاہراہوں سے، وشاکھاپٹنم کی کروز ٹورازم اور سمندری تجارت کا ایک بڑا مرکز بننے کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، ہم کروز ٹورازم اور بحری تجارت کی ترقی کی مدد کرنے اور قابل بنانے کے لیے ،عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے تئیں پرعزم ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ کروز جہازوں کی تعداد 2023 میں 208 سے بڑھ کر 2030 میں 500 اور 2047 تک بڑھ کر 1100 ہو جائے گی۔ کروز خدمات حاصل کرنے والے مسافروں کی تعداد بھی 2030 میں 9.5 لاکھ سے بڑھ کر 2047 میں 45 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔اقتصادی امکانات کے رجحان میں، 2016 میں 712 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 2041 تک35500 کروڑ روپئے ہونے کی صلاحیت بھی متوقع ہے۔ میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 روڈ میپ سے، کروز سیاحت کے شعبے میں 200000 نئی ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔ یہ نئے ہندوستان کا ویژن ہے جو ہمارے قائد وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے اس امرت کال کے دوران ہندوستان بننے کے لئے طے کیا ہے جب ہندوستان 2047 تک مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک بن جائے گا‘‘۔
نئے افتتاح شدہ وی آئی سی ٹی کو96.05 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری اور38.50 کروڑ روپئے کی گرانٹ کے ساتھ وزارت سیاحت، حکومت ہند کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔ اس میں 2000 مسافر بردار جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے، جس کے لیے 8.1 میٹر کا ڈرافٹ درکار ہوتا ہے۔ پورٹ نے 116.04 کروڑ روپئے کی لاگت سے 294000 ایم ٹی کی صلاحیت کے ساتھ بلک کارگو کو ذخیرہ کرنے کے لیے، 4 نمبر کے احاطہ شدہ اسٹوریج شیڈز کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ آر 1 علاقے میں نئے افتتاح شدہ احاطہ شدہ اسٹوریج شیڈ کو 33.80 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار گیا تھا۔ 84000 ٹن کارگو کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ اس شیڈ میں دھول کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے دھول کو کنٹرول کرنے کا انتظام ہے۔ 14.5 میٹر ڈرافٹ یا 85000 ڈی ڈبلیو ٹی ،جہازوں کو ہینڈل کرنے کے لیے 167.66 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ آئل ریفائنری I،II اور III برتھوں کی از سر نو تعمیر کا کام جاری ہے۔ آئل ریفائنری 1 برتھ - جس کی لمبائی 243 میٹر ہے اور جو 50.63 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے ،کا افتتاح آج جناب سونووال نے کیا۔ اس سے صلاحیت میں 3.81 ایم ایم ٹی کا اضافہ ہوگا۔ عالمی معیار کا ٹرک پارکنگ ٹرمینل - 20 ایکڑ پورٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا - جسے 36.05 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ بندرگاہ جانے والی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی جگہ میں اضافہ کرے گا ،جو ٹرکوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت فراہم کرے گا۔ ٹرمینل میں 666 گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں۔ اس میں 100 بستروں پر مشتمل ڈارمیٹری، دکانیں، اے ٹی ایم، فیول اسٹیشن، 100 ٹن صلاحیت کا وزن کی پیمائش کا کانٹہ، ورکشاپ اور سروسنگ اسٹیشن اور ٹرک چلانے والے عملے کے لیے دیگر سہولیات بھی ہیں۔
ساگرمالا پروگرام کے تحت ،آندھرا پردیش میں، 1.23 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے 113 پروجیکٹس کی شناخت کی گئی ہے۔ کل پروجیکٹوں میں سے، 32210 کروڑ کے 36 پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور 73500 کروڑ روپے کے 50 منصوبے زیر عمل ہیں ۔ 17700 کروڑ روپے کے 27 منصوبے تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ وشاکھاپٹنم ماہی گیری کی بندرگاہ ،ماہی گیری کے ان پہلے پانچ بڑے بندرگاہوں میں سے ایک ہے جسے ’’اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز‘‘ کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ یہ ماہی گیری کی سرگرمیوں کے لیے صاف ستھرا، کھلا اور صحت بخش جدید ماحولیاتی نظام فراہم کرے گا۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی مرکزی وزارت، وشاکھاپٹنم فشنگ ہاربر پروجیکٹ کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے لیے مالی طور پر 151 کروڑ روپے کی لاگت اور ساگرمالا گرانٹ کی 50 کروڑ روپے کی امداد کے ساتھ، مالی تعاون کر رہی ہے۔ ماہی گیر برادری کی ترقی کے لیے، ساگرمالا کے تحت مالی امداد کے ساتھ ایس پی ایس آر نیلور ضلع میں ،جووالادائن میں فشنگ ہاربر کی ترقی کی گئی ہے۔ پروجیکٹ کی لاگت 288 کروڑ روپے ہے اور یہ اکتوبر 2023 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ تقریباً 25000 ماہی گیروں کے خاندان مستفید ہوں گے۔
ش ح۔ اع ۔ را
U. No. 9186
(Release ID: 1954788)
Visitor Counter : 133