سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ٹیکم گڑھ میں ایلمکو کے نئے معاون پیداواری مرکز کے پروجیکٹ آفس کا بھومی پوجن اور افتتاح

Posted On: 04 SEP 2023 7:53PM by PIB Delhi

معذوروں اور بزرگ شہریوں کو معاون آلات فراہم کرنے والی مرکزی حکومت کی اسکیموں اور خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے، مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع کے گاؤں پہاڑی خورد میں ایلمکو کا ایک نیا معاون پیداواری یونٹ قائم کیا جائے گا۔ سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نئے ایلمکو (ALIMCO) پروڈکشن سینٹر کے ’بھومی پوجن‘ پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے اور مقامی عوامی نمائندوں اور معززین کی موجودگی میں 5 ستمبر 2023 کو صبح 11 بجے پلانٹ سائٹ کے قریب یونٹ کے پروجیکٹ آفس کا افتتاح بھی کریں گے۔

ٹیکم گڑھ میں ایلمکو یونٹ تقریباً 7 ایکڑ پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا تخمینہ 35 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس پروڈکشن یونٹ میں تھریڈ پروڈکٹس جیسے سروائیکل کالر، اسپائنل سپورٹ، گھٹنے کے تسمے اور ایل ایس بیلٹ تیار کیے جائیں گے۔ اس یونٹ میں P&O ماہرین کے ساتھ ایک آرتھوٹک اور پروسٹیٹک سنٹر ہوگا جو بندیل کھنڈ خطے کے مختلف طور پر معذور اور بزرگ شہریوں کے لیے معاون آلات/سامان کی فٹنگ اور تشخیص کے لیے ہوگا۔

یونٹ کے پاس ایک گودام بھی ہوگا تاکہ وہیل چیئر، موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل، دستی ٹرائی سائیکل، بیساکھی، سماعت کے آلات وغیرہ کا مناسب ذخیرہ رکھا جا سکے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ علاقے کے مختلف معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو جتنی جلدی ممکن ہو ضرورت کے مطابق ان کی مدد فراہم کی جائے۔

اس موقع پر حکومت ہند کے معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیش یادو، ایلمکو کے سینیئر افسران اور ضلع انتظامیہ بھی موجود رہیں گے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9181



(Release ID: 1954779) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi