سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پردھان منتری دکشتا اور کُشلتا سمپن ہِتگرہی (پی ایم – ڈی اے کے ایس ایچ) یوجنا
Posted On:
04 SEP 2023 2:20PM by PIB Delhi
مرکز ی سیکٹر کی ایک اسکیم پردھان منتری دکشتا اور کُشلتا سمپن ہِتگرہی (پی ایم – ڈی اے کے ایس ایچ) یوجناسال 21-2020 کے دوران شروع کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کا اصل مقصد ٹارگیٹ گروپوں کی اہلیت کو بڑھانا ہے تاکہ انہیں ان کی سماجی اقتصادی ترقی کے لئے خود روزگار اور اجرت والے روزگار دونوں میں روزگار کے قابل بنایا جاسکے۔ اس اسکیم کے تحت ٹارگیٹ گروپ میں درج فہرست ذاتیں ، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز)،معاشی اعتبار سے پسماندہ طبقات( ای بی سیز) ، ٹی این ٹیز ، ڈی این ٹیز ، صفائی کرمچار ی نیز کچرا چننے والے شامل ہیں ۔ اس اسکیم میں عمر ضابطہ 18 سے 35 سال کے درمیان ہے اورآمدنی کا ضابطہ ایس سیز ، صفائی کرمچاریوں نیز کچرا چننے والوں اور ڈی این ٹی کے لئے آمدنی کی حد نہیں ہے ۔ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) کے لئے سالانہ فیملی آمدنی تین لاکھ روپے سے کم ہونی چاہئے اور معاشی اعتبار سے پسماندہ طبقات (ای بی سیز) کے لئے سالانہ کنبے کی آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہونی چاہئے ۔
تربیت کی قسمیں ،دوران مدت اور فی امیدوار کی اوسط لاگت
-
اپ اسکیلنگ / ری اسکیلنگ (35 تا60 گھنٹے / 5 دن تا 35 دن ):- 3000 تا8000 روپے۔
-
قلیل مدتی تربیت (300 گھنٹے /3 مہینے):-22000 روپے۔
-
طویل مدتی تربیت (650 گھنٹے/7 مہینے):-45000 روپے۔
تربیت کی لاگت فی عام ضابطوں کے مطابق ہے جو ہندوستانی حکومت کی ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کی طرف سے جاری کی گئی ہے ۔ حکومت ہند اور یہ کورس کی مدت کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ صفائی ملازمین بشمول فضلہ اٹھانے والوں کے لیے اپ اسکلنگ 35 گھنٹے/5 دن کے لیے ہے جس کی اوسط قیمت 3000/- فی امیدوار ہے۔
تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے تربیت کا خرچہ مفت ہے۔ اس اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں(ایس سیز) اور صفائی ملازمین کو -/1,500 روپے ماہانہ اورڈی این ٹیز/ای بی سیز/اوبی سیز کو غیر رہائشی قلیل مدتی اور طویل مدتی تربیتی کورسز کے لیے -/1,000 روپے ماہانہ اور اجرت کا معاوضہ-/ 2500 روپے۔فی امیدوارڈی این ٹیز/ای بی سیز/او بی سیز/ایس سیز امیدواروں کو اپ اسکلنگ/ری اسکلنگ پروگرام کے لیے دیا جاتا ہے۔-/ 500 فی امیدوار اجرت کا معاوضہ صفائی ملازمین کے امیدواروں کو اپ اسکلنگ پروگرام کے لیے دیا جاتا ہے۔
پی ایم –ڈی اے کے ایس ایچ یوجنا کے تحت 2020-21 سے 2022-23 کے دوران کارکردگی ذیل میں دی گئی ہے:
(کروڑ روپے میں)
سال
|
ہدف
|
شروع کیا گیا
|
پلیست مینٹ
(اب تک 31.072023)
|
مالی ہدف
|
جاری کیا گیا فنڈ
|
2020-21
|
37,958
|
32,097
|
24,652
|
50.00
|
44.79
|
2021-22
|
49,800
|
42,002
|
31,033
|
80.19
|
68.22
|
2022-23
|
51,900
|
33,021
|
21,552*
|
83.64
|
14.94
|
میزان
|
1,39,658
|
1,07,120
|
77,237
|
213.83
|
127.95
|
*جائزے اور سرٹیفکیشن کے بعد کی گئی پلیس مینٹ جو جاری ہے۔
پی ایم –اسکیم کے تحت 286.42 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینے کے ساتھ 24-2023 سے 26-2025 تک 169300 امیدواروں کو اگلے تین سال کے دوران تربیت کا ہدف ۔تخمینہ لگائے گئے اخراجات کے ساتھ سال کے اعتبار سے ہدف نیچے دیا گیا ہے۔
سال
|
ایسے امیدواروں کی تعداد جنہیں تربیت دی جائے گی
|
تخمینہ لگائے گئے اخراجات (کروڑ روپے میں)
|
2023-24
|
53,900
|
92.47
|
2024-25
|
56,450
|
94.91
|
2025-26
|
58,950
|
99.04
|
میزان
|
1,69,300
|
286.42
|
|
|
|
پی ایم –ڈی اے کے ایس ایچ کے تحت 2020-21 سے 23-2022 تک نفاذ کے گذشتہ تین سال کے دوران کل 107156 مستفیدین کو تربیت دی گئی ہےا ور 2013.63 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے ۔
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.9158
(Release ID: 1954592)
Visitor Counter : 137