ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فروری 2024 میں نئی دہلی میں، ٹیکسٹائل  کی عالمی معیار کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف قومی اور بین الاقوامی صنعتیں شرکت کریں گی: ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر


ملک کی خواتین آگے بڑھ سکتی ہیں اور ٹیکسٹائل کے شعبے کے وزیر اعظم کےایف5 ویژن کو بہتر طریقے سے نافذ کر سکتی ہیں: ایشیاٹیکس-2023 میں پیوش گوئل

Posted On: 01 SEP 2023 8:25PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل، کامرس و صنعت اور صارفین کے امور نیز خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ٹیکسٹائل صنعت کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو زیادہ مواقع فراہم کریں اور نوجوان نسل کو صنعت سے منسلک کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے آج ممبئی میں کہا کہ ملک کی خواتین، وزیر اعظم کے ’ایف5‘ ویژن کو آگے بڑھا سکتی ہیں اور اسے بہتر طریقے سے نافذ کر سکتی ہیں۔ ’ایف 5‘ فارمولے میں شامل ہے - فارم سے فائبر تک؛ فیکٹری سے فائبر؛ فیشن سے فیکٹری؛ غیر ملکی فیشن؛ یہ مربوط وژن معیشت میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی کو پیشرفت کرنے میں مدد کرے گا۔ مرکزی وزیر  بی کے سی، ممبئی میں ہندوستان چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ پریمیئر بی 2 بی ٹیکسٹائل تجارتی میلے ایشیا ٹیکس-2023 میں مہمان خصوصی تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-01at8.20.33PM4WV4.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-01at8.20.58PMCT5D.jpeg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بتایا کہ اگلے سال فروری میں نئی دہلی میں، ایک بڑے پیمانے پر عالمی معیار کی ٹیکسٹائل نمائش کا آغاز کیا جائے گا جس میں قومی اور بین الاقوامی ٹیکسٹائل صنعتیں شرکت کریں گی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تجارتی رابطوں کو بڑھانا ضروری ہے، انہوں نے صنعت کے تمام  شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اس میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ،ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیار اور لاگت میں، ہم بین الاقوامی سطح پر کسی بھی کمپنی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دنیا، ہندوستان کی ترقی کو تسلیم کر رہی ہے اور دنیا کا ہر حصہ ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔ وزیر  موصوف نے یہ بھی کہا کہ زراعت کے بعد، ہماری طاقت ٹیکسٹائل کا شعبہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں صنعت میں بین الاقوامی معیارات کے برابر ہونے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستانی ٹیکسٹائل  کی صنعت 100 بلین ڈالر کی برآمدات کا ہدف آسانی سے حاصل کر سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-01at8.20.35PM4PCU.jpeg

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت، تکنیکی ٹیکسٹائل میں سرمایہ کاری کرنے کے حق میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کا آغاز ،اس شعبے میں تحقیق اور نئے تصورات کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت، تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں تربیت فراہم کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ عالمی ٹیکسٹائل اقداری سلسلے کا تقریباً دو تہائی حصہ، تکنیکی ٹیکسٹائل اور انسانی ساختہ  فائبر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ایشیا ٹیکس- 2023 کا انعقاد، ہندوستان چیمبر آف کامرس کے ذریعے کیا گیا ہے تاکہ سپلائرز کے لیے نیٹ ورکنگ کے موثر مواقع پیدا کر کے، ٹیکسٹائل  کی صنعت  کی  پیشرفت کو فروغ دیا جا سکے اور مختلف خطوں کے خریداروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جا سکے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

ش ح۔ اع ۔ را

U. No. 9147


(Release ID: 1954568) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi