وزارت دفاع
وائی 12654(مہندرگِری) کا آغاز
Posted On:
01 SEP 2023 5:45PM by PIB Delhi
پروجیکٹ 17-اے کے تحت خفیہ کارروائی کرنے والے تباہ کن بحری جنگی جہاز ، مہندرگری کا عزت مآب نائب صدرجمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ کی اہلیہ ڈاکٹر محترمہ سدیش دھنکڑ نے آج شپ یارڈ میں آغاز کیا۔اس بحری جہاز کو ایم ایل ڈی میں تعمیر کیا گیا ہے۔جیسے ہی مہندرگری ، بحیرہ عرب کے پانی میں اترا ، وہاں موجود لوگوں میں زبردست جوش وخروش پیدا ہوگیا۔ سرکردہ شخصیات ، بحریہ کے عملے کے اہلکاروں ،بحری جہاز کی تعمیر کرنے والے عملے اور وہاں پر موجود ناظرین نے اس بحری جنگی جہاز اور اس کی تعمیر کرنے والی ٹیم کی تالیاں بجاکر ستائش کی ۔
عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ ، اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہاراشٹر کے گورنر ،وزیراعلیٰ ، بحریہ کے سربراہ، ریاستی سرکار کے سینئیر وزراء،سرکردہ شخصیات اوروزارت دفاع اور بھارتی بحریہ کے سینئیر افسران ، ان ممتاز شخصیات میں شامل تھے ، جنہوں نے اس بحری جہاز کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی ۔
مزگاؤں ڈوک شپ بلڈرس لمٹیڈ ایم ڈی ایل نے ہمارے ملک کی بحری صلاحیتوں میں تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایم ڈی ایل نے گشت لگانے والی کشتیوں سے لے کر خفیہ طور پر کارروائی کرنے والے تباہ کن بحری جنگی جہازوں سمیت جنگی بحری جہازوں کی تعمیر میں اپنی صلاحیت اورتکنیکی مہارت کا مسلسل مظاہرہ کیا ہے۔
ایم ڈی ایل کے گرانقدر تعاون کی بدولت نہ صرف یہ کہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اندرون ملک بحری جہازوں کی تعمیر اور خودکفالت کو بڑھاوا دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔اپنے آغاز کے بعد ، مہندرگری ایم ڈی ایل کے مغربی بیسن میں اپنے تین بحری جنگی جہازوں کے ساتھ شامل ہوجائے گا اور باقی متعلقہ سرگرمیوں اور آلات اورسازوسامان وغیرہ کی مشقوں وغیرہ میں پیش رفت کرے گا۔
پروجیکٹ 17- اے تباہ کن بحری جنگی جہاز ،پروجیکٹ 17(شِوالک کلاس ) تباہ کن جنگی وں کے اگلے مرحلے کے جدید جہازہیں، جو خفیہ طورپر کاروائی کرنے سے متعلق خصوصیات ،جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرس اور پلیٹ فارم کے بندوبست سے متعلق نظام سے لیس ہیں ۔ ایم ڈی ایل اور گی آر ایس ای کے مقام پر پروجیکٹ 17- اے کے سات ، تباہ کن بحری جنگی جہاز تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔خفیہ طور پر کارروائی کرنے والے جدید ترین تباہ کن بحری جنگی جہاز وں کے ڈیزائن سے بھارتی بحریہ کے لئے تکنیکی لحاظ سے جدید ترین بحری جنگی جہاز وں کا ڈیزائن تیار کرنے میں ، وار شپ ڈیزائن بیورو کی استعداد اور صلاحیت ظاہر ہوتی ہے ۔اس جنگی جہاز کے آغاز کے ساتھ ہی ، ملک کی اندرون ملک مہارتوں اور انجنئیرنگ سے متعلق صلاحیتوں کو زبردست فروغ حاصل ہوگا اور غیر ملکی سپلائرس پر بھارت کا انحصار کم ہوگا، خود کفالت کو فروغ حاصل ہوگااور دفاع سے متعلق ایک زبردست صنعتی بنیاد قائم ہوگی۔ پروجیکٹ 17- اے کے تحت آتم نربھر 75 فیصد سے زیادہ آرڈرس ، حکومت کے وژن ‘‘ بھارت’’ کے عین مطابق ایم ایس ایم ایز سمیت اندرون ملک دستیاب صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے والے اداروں کو دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اقتصادی ترقی ،روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، ایم ایس ایم ایز اور متعلقہ معاون صنعت کوفروغ دیا جانا ،اس پروجیکٹ کے مثبت پہلو ہیں ۔ امید ہے کہ یہ جنگی جہاز ،قومی سلامتی اور ایک خوشحال اور محفوظ مستقبل کے وژن کےتئیں ہمارے عز م اور عہد بستگی کے ایک طاقتور ثبوت کے طور پر خدمات انجام دے گا۔
اس تقریب کے دوران ،عزت مآب نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مہندر گری کاآغاز ، بھارت کی بحری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے جنگی بحری جہازوں کی تعمیر میں خود کفیل بننے سے متعلق قوم کی خواہشات کو پورا کرنے کی غرض سے ، وار شپ ڈیزائن بیورو اور دیگر بحری ٹیموں کی قابل ذکر اور اہمیت کی حامل حصولیابیوں پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور اس کی دلی ستائش کی ۔ انہوں نے بحری جنگی جہازوں کی تعمیر اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کی غرض سے ایم ڈی ایل کے غیر متزلزل عزم اور مسلسل معاونت کی بھی ستائش کی ۔
شپ یارڈ کی ان کوششوں سے بھارتی بحریہ کو بحری جنگی جہاز کو بیڑے میں شامل کرنے کے منصوبے کو کامیابی کے ساتھ عملی جامہ پہنانے میں زبردست تعاون ملا ہے اور اس کی بدولت بھارتی بحریہ ، بحر ہند خطے میں ایک ناقابل تسخیرطاقت کے طور پر ابھری ہے۔آج اسی بحری جنگی جہاز کا آغاز کئے جانے سے یہ واضح پیغام گیا ہے کہ بھارت اپنی بحری طاقت میں مسلسل سرمایہ کاری کرتا رہے گا۔امید ہے کہ یہ جنگی بحری جہاز ،قومی سلامتی اور ایک خوشحال اور محفوظ مستقبل سے متعلق ہمارے وژن کے تئیں ہمارے عز م اور عہد بستگی کا ایک طاقتور ثبو ت کے طورپر خدمات انجام دے گا۔
*************
ش ح۔ع م۔رم
U-9148
(Release ID: 1954543)
Visitor Counter : 138