کانکنی کی وزارت
جناب وی ایل کانتا راؤ نے وزارت کانکنی کے سکریٹری کے طور پر چارج سنبھالا
Posted On:
01 SEP 2023 9:00PM by PIB Delhi
انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)، مدھیہ پردیش کیڈر کے 1992 بیچ کے جناب وی ایل کانتا راؤ نے آج یہاں وزارت کانکنی میں نئے سکریٹری کے طور پر عہدے کا چارج سنبھالا ۔ اس سے پہلے وہ ٹیلی مواصلات کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، اس عہدے پر رہتے ہوئے انھوں نے آتم نربھر بھارت میں تعاون کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ انھوں نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن پالیسی، ریگولیٹری سفارشات، بین الاقوامی تعلقات اور یونیورسل کنیکٹی وٹی کے تحت شروع کئے گئے اقدامات کی کامیاب عمل آوری میں اہم کردار ادا کیا۔

جناب راؤ نےجناب وویک بھاردواج ،آئی اے ایس (1989 بیچ) سے کانکنی کے سکریٹری کا چارج لیا ہے۔ جناب بھاردواج نے کانکنی اور معدنیات (ڈویلپمنٹ اور ریگولیشن) ترمیمی ایکٹ اور ساحل سے دور کے علاقوں میں معدنیات (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے ذریعے معدنیات کے شعبے میں بڑی اصلاحات لانے میں کلیدی کرداد ادا کیا ۔ اس کے علاوہ ، ان کی سربراہی میں ، ملک 30 اہم معدنیات کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوا۔

جناب راؤ ایسے اہم وقت میں چارج سنبھال رہے ہیں ، جب وزارت کے پاس اہم مرنل بلاکس کی نیلامی کا بڑا منصوبہ ہے، جو ملک کی توانائی کے تحفظ کے سلسلےمیں اہم ہے۔ جناب راؤ مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر آف ٹیکنالوجی ہیں اوران کے پاس انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ، کلکتہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری ہے۔
*********
ش ح۔ ن ر
U NO:9140
(Release ID: 1954461)
Visitor Counter : 141