سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا مقصد طبی تعلیم کو سستی اور قابل رسائی بنانا ہے


ملک میں سرکاری میڈیکل کالجوں کی تعداد 9 سالوں میں 145 سے بڑھ کر 260 ہو گئی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نو سالوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں 79 فیصد اضافہ، پی جی کی سیٹوں میں 93 فیصد اضافہ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر اعظم مودی نے ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم، گجراتی، بنگالی جیسی علاقائی ہندوستانی زبانوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم فراہم کرنے کی تائید کی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ہندوستان دنیا کی سب سے زیادہ کفایتی صحت کی دیکھ بھال کی منزل کے طور پر ابھرا ہے

Posted On: 02 SEP 2023 4:35PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو ایک مشہور ماہر ذیابیطس اور طب کے پروفیسر بھی ہیں، نے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا مقصد طبی تعلیم کو کفایتی اور قابل رسائی بنانا ہے، تاکہ کسی بھی مستحق امیدوار کو سماجی و اقتصادی حیثیت کی وجہ سے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہندوستان کے سب سے با وقار اداروں میں سے ایک، چنئی کے اسٹینلے میڈیکل کالج میں، مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایک تعلیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، طبی تعلیم اس حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک رہی ہے، جس کا اندازہ ان اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف 145 سرکاری میڈیکل کالجوں سے یہ تعداد بڑھ کر 260 ہو گئی ہے۔ نئے ایمس کے قیام کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت 22 ایمس کو منظوری دی گئی ہے، جب کہ 19 ایمس میں انڈر گریجویٹ کورسز شروع ہو چکے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایم بی بی ایس یو جی کی سیٹوں کی تعداد 2014 میں 51,348 سے بڑھ کر 91,927 ہو گئی ہے جو کہ 79 فیصد کا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی جی سیٹوں کی تعداد 2014 میں 31,185 سیٹوں سے 93 فیصد بڑھ کر 60,202 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، نیشنل میڈیکل کمیشن نے این ای ای ٹی یو جی کے معیار پر نظر ثانی کرنے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد میڈیکل داخلہ کے عمل میں شفافیت لانا اور این آر آئی کوٹہ کے خلاف کالجوں میں بیک ڈور داخلوں کو روکنا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم، گجراتی اور بنگالی جیسی علاقائی ہندوستانی زبانوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم فراہم کرنے کی تائید کی ہے۔

”طبی تعلیم ہندی میں شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی ہندی میں انجینئرنگ کی تعلیم بھی شروع ہو جائے گی اور ملک بھر میں آٹھ زبانوں میں انجینئرنگ کی کتابوں کا ترجمہ شروع ہو چکا ہے، اور آنے والے وقت میں، ملک بھر کے طلبا ان کی مادری زبان میں ٹیکنیکل اور میڈیکل کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔“ انہوں نے کہا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عالمی وبا سے کامیابی سے نمٹنے کے بعد صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں باقی دنیا کی نگاہیں ہندوستان کی طرف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور انسانی وسائل میں ہم دوسرے ممالک سے بہت آگے ہیں۔

پہلی بار ملک میں ’احتیاطی صحت کی دیکھ بھال‘ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، صرف دو سال کے عرصے میں، ہندوستان دو ڈی این اے ویکسین اور ایک نیزل ویکسین تیار کر سکا ہے۔

انہوں نے کہا، ”پوری دنیا نے کووڈ-19 کے دوران ہندوستان کے قائدانہ کردار کو تسلیم کیا، کیونکہ اس نے ایک مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم - COWIN کے ذریعے 220 کروڑ سے زیادہ ویکسینیشن فراہم کرنے کا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا اور یہ عمل جاری ہے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”ہندوستان نے، 130 کروڑ لوگوں کے ساتھ کووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی میں دنیا کو راستہ دکھایا اور بہت سے ممالک بالخصوص پڑوسیوں کی ویکسین کے ساتھ مدد بھی کی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ کووڈ کے دوران مغربی ممالک نے بھی آیوروید، ہومیو پیتھی، یونانی، یوگا، نیچروپیتھی وغیرہ سے استثنیٰ بنانے کی تکنیکوں کی تلاش میں ہندوستان کی طرف دیکھنا شروع کیا۔

”ہندوستان میں 2025 تک صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے بڑھ کر 50 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے، جبکہ عالمی طبی سیاحت کی مارکیٹ کا تخمینہ تقریباً 72 بلین ڈالر ہے۔ اس سال کے آخر تک طبی سیاحت میں ہندوستان کا حصہ تقریباً 10 بلین ڈالر ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ، ملک دنیا میں جنرک ادویات کا سب سے بڑا سپلائی کرنے والا ملک ہے،“ انہوں نے کہا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ وزیر اعظم مودی کی دور اندیشی تھی کہ 2014 میں اقتدار میں آنے کے فوراً بعد، انہوں نے دنیا میں کووڈ-19 کے آنے سے بہت پہلے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کے طاقتور وژن کا اشتراک کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ آیوشمان بھارت اب تک دنیا کی بہترین ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے اور اس کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نیا ہندوستان صرف مختلف علوم اور طب کے شعبوں کو مربوط کرنے سے ہی صحت کی دیکھ بھال میں آتم نربھر بنے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9128


(Release ID: 1954387) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Tamil