نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کے اولین شمسی مشن، آدتیہ ۔ایل1 کے کامیاب آغاز کے لیے اسرو کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 02 SEP 2023 4:18PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج آدتیہ-ایل1 کے کامیاب آغاز کی ستائش کی ، جو کہ بھارت کا اولین شمسی مشن ہے اور اس غیر معمولی کارنامے کے لیے بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)  کے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد پیش کی۔ پرامیدی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مشن نظام شمسی کے بارے میں ہماری تفہیم کو زبردست طور پر عمیق بنائے گا۔

ایک ایکس پوسٹ میں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا؛

’’بھارت کے اولین شمسی مشن، آدتیہ –ایل 1 کے کامیاب آغاز نے ہمارے خلائی سفر میں ایک شاندار نیا باب کھولا ہے!

میں اس غیر معمولی سنگ میل کے لیے @isro کے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ زبردست حصولیابی نظام شمسی کے بارے میں ہماری تفہیم میں یقینی طور پر بہت اضافہ کرے گی۔‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9126


(Release ID: 1954364) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil