وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس دہلی کا دورۂ کولمبو، سری لنکا

Posted On: 01 SEP 2023 6:30PM by PIB Delhi

آئی این ایس دہلی، بھارتی بحریہ کا اولین اندرونِ ملک تیارکردہ گائیڈیڈ میزائل شکن، یکم ستمبر 2023 کو کولمبو پہنچا۔ اس جہاز کا دو روزہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ بھی سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

وزیر دفاع سری لنکا کے صدر محترم جناب رانل وکرماسنگھے اور دیگر سرکردہ افسران کی 02 ستمبر 2023 کو آئی این ایس دہلی میں میزبانی کریں گے۔

اس کے علاوہ، دوست ممالک کو معیاری طبی سپلائی فراہم کرانے کی غرض سے بھارت کی ’آروگیہ میتری‘ پہل قدمی کے جزو کے طور پر، وزیر دفاع آئی این ایس دہلی میں جدید ترین طبی برکس پیش کریں گے جنہیں ’بھیشم ‘ (سہیوگ ہتا اور میتری کے لیے بھارت صحتی پہل قدمی) پروجیکٹ کے تحت اندرونِ ملک تیار کیا گیا ہے۔

جہاز کے دورے کا مقصد بحریہ سے بحریہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور بھارت کے قابل اعتماد ہمسائے کے ساتھ دوستی کے پُلوں کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔ آئی این ایس دہلی کا عملہ ، پیشہ وارانہ مصروفیات کے ذریعہ باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے، اور ساحل سمندر کی صفائی مہم اور یوگا سیشن کے ذریعہ ماحولیاتی اور صحت سے متعلق آگہی پیدا کرکے سری لنکا بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ قریبی بات چیت کرے گا۔یہ جہاز اسکولی بچوں اور دیگر مقامی وزیٹر حضرات کے لیے بھی کھلا رہے گا۔ بھارتی دستہ آئی پی کے ایف کی یادگار پر پھولوں کا گلدستہ اور شہداء کو خراج عقیدت  بھی پیش کرے گا۔

آئی این ایس دہلی کو نومبر 1997 میں کمیشن کیا گیا تھا اور فی الحال اس کی کمان کیپٹن ابھیشیک کمار کے ہاتھوں میں ہے۔ جہاز حال ہی میں مڈ لائف جدید کاری کے عمل سے گزرا ہے اور یہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے، جس کی وجہ سے یہ ایک مضبوط پلیٹ فارم بن گیا ہے جو بحری آپریشنوں کے تمام تر پہلوؤں - سطح ، فضا اور زیر آب- کو انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9101


(Release ID: 1954259) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi