وزارت خزانہ
ہریانہ کے نائب وزیر اعلی جناب دشینت چوٹالہ نے میرا بل میرا ادھیکار مہم میں حصہ لیا۔ صارفین کو ان کی خریداری پر جی ایس ٹی انوائس کا مطالبہ کرنے کی ترغیب دی
یکم ستمبر 2023 تک پائلٹ اسکیم میں صارفین کی فعال شرکت کے ساتھ میرا بل میرا ادھیکار ایپ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کی گئی ہے
Posted On:
01 SEP 2023 6:20PM by PIB Delhi
ہریانہ کے نائب وزیر اعلی ٰ جناب دشینت چوٹالہ نے آج حکومت ہند کے محکمہ ریونیو (ڈی او آر) کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا اور گروگرام میں سنٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب سنجے اگروال کی موجودگی میں میرا بل میرا ادھیکار مہم میں حصہ لیا۔
جناب چوٹالہ نے ڈی او آر کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ گروگرام کے ایک بازار کا دورہ کیا تاکہ صارفین کو ان کی خریداری پر جی ایس ٹی انوائس کا مطالبہ کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔
میرا بل میرا ادھیکار اسکیم یکم ستمبر 2023 کو رات 12 بجے سے فعال ہوگی اور پہلے ہی یہ ایپ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے۔ جس میں صارفین پائلٹ اسکیم میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر جناب چوٹالہ نے کہا کہ میں ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس کو زیادہ فائدہ مند بنانے کی کوشش میں گروگرام سے اس نئی پہل کو شروع کرنے کے لیے جی ایس ٹی این کی ستائش کرتا ہوں۔ یہ اسکیم شہریوں کو ادائیگی کے بعد انوائس / بل مانگنے کی ترغیب دے گی۔ اس سے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ حکومت میں اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچے۔
اس اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے جناب چوٹالہ نے کہا،’اس پہل کے تحت سالانہ بنیاد پر فنڈ میں 30 کروڑ روپے کا فنڈ دستیاب کرایا گیا ہے۔ سال کی ہر سہ ماہی میں ایک ایک کروڑ روپے مالیت کے دو انعامات دیے جائیں گے، یعنی ایک سال میں ایک کروڑ روپے کے 2 ایوارڈز جیتنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے۔ ہر مہینے، ہر ایک کو ایک لاکھ روپے کے 10 ایوارڈ دیے جائیں گے، اور ہر ایک کو 10 ہزار روپے کے 800 ایوارڈ دیے جائیں گے۔‘
اپنے خطاب کے اختتام پر جناب چوٹالہ نے تمام تاجروں سے اپیل کی کہ وہ صارفین کو خریداری کے وقت اپنا انوائس / بل لینے کی ترغیب دیں اور میرا بل میرا ادھیکار اسکیم میں حصہ لیں اور ہریانہ میں اسے بڑی کامیابی بنائیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی او آر کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا نے کہا کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ انوائس / بل کی مانگ کے اپنے حق کا استعمال کریں۔ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ میرا بل میرا ادھیکار اسکیم میں حصہ لیں گے اور انھیں مصنوعات سے متعلق دیگر مقاصد کے لیے بلوں کا استعمال کرنے کے لیے بھی راغب کریں گے۔
جناب ملہوترا نے کہا کہ ہم نے اس اسکیم کو 3 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پائلٹ بنیادوں پر شروع کیا ہے اور آگے چل کر ہم اس پائلٹ اسکیم کے نتائج اور سیکھنے کی بنیاد پر اس اسکیم کو پورے بھارت میں نافذ کریں گے۔
سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب سنجے اگروال اور سی بی آئی سی کے ممبر جناب ششانک پریا نے بھی مارکیٹ میں خریداری کی اور میرا بل میرا ادھیکار اسکیم میں حصہ لینے کے لیے اپنے جی ایس ٹی بل وصول کیے۔
میرا بل میرا ادھیکار اسکیم صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ یہ صارفین کو وینڈرز سے اپنی خریداری کے لیے بلوں کا مطالبہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس طرح ان کے حقوق کا تحفظ اور تجارتی لین دین میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔
یہ اسکیم ترغیبات اور بیداری کی مہموں کی بنیاد پر بنائی گئی ہے ، جس میں صارفین کے رویے کو تبدیل کرنے اور فروخت کنندگان کے درمیان جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے ایک کثیر جہتی اپروچ ہے۔ صارفین کو ان کے بلوں کے حصول اور ریکارڈنگ میں سہولت فراہم کرکے، حکومت ٹیکس چوری کا مقابلہ کرنے اور ایماندارانہ کاروباری طریقوں کو فروغ دینے میں شہریوں کو فعال طور پر شامل کر رہی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹیکس پیئر سروسز (ڈی جی ٹی ایس) کی ڈی جی محترمہ رینو کے جگدیو نے بھی شرکت کی۔ جناب اوپیندر گپتا، چیف کمشنر، سی جی ایس ٹی، پنچکولہ زون۔ جناب ڈی ایس کلیان، پرنسپل سکریٹری، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہریانہ اور وزارت خزانہ، حکومت ہند اور حکومت ہریانہ کے دیگر سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔
صارفین کو جی ایس ٹی رجسٹرڈ سپلائرز (آسام، گجرات اور ہریانہ کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری، دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں اندراج شدہ ) کے ذریعہ جاری کردہ تمام بی ٹو سی انوائسز اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔ لکی ڈرا میں اہلیت کے لیے انوائسز کی کم از کم قدر 200روپے رکھی گئی ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9105
(Release ID: 1954209)
Visitor Counter : 141