بھارت کا مسابقتی کمیشن
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے ٹاٹا ایس آئی اے ایئرلائنز کے ایئر انڈیا میں انضمام اور سنگاپور ایئرلائنز کے ذریعہ ایئر انڈیا میں کچھ حصص کے حصول کو منظوری دی
Posted On:
01 SEP 2023 7:50PM by PIB Delhi
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ٹاٹا ایس آئی اے ایئرلائنز کو ایئر انڈیا میں ضم کرنے اور سنگاپور ایئرلائنز کی جانب سے ایئر انڈیا میں کچھ حصص حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام میں (الف) ٹاٹا ایس آئی اے ایئرلائنز لمیٹڈ (ٹی ایس اے ایل / وستارا) کو ایئر انڈیا لمیٹڈ (اے آئی ایل / ایئر انڈیا) میں ضم کرنا ، جس میں اے آئی ایل ادارہ (ضم شدہ ادارہ) ہے اور (ب) انضمام کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگاپور ایئرلائنز لمیٹڈ (ایس آئی اے) اور ٹاٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ایس پی ایل) کے ذریعہ انضمام شدہ ادارے میں حصص کا حصول شامل ہے۔) اور (ج) ترجیحی الاٹمنٹ کے تحت ایس آئی اے کے ذریعہ ضم شدہ ادارے میں اضافی حصص کا حصول متصور کیا گیا ہے۔
ٹی ایس پی ایل ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے ، جو ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ ایک بنیادی سرمایہ کاری کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور ’’منظم طور پر اہم نان ڈپازٹ ٹیکنگ کور انویسٹمنٹ کمپنی‘‘ کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ ٹی ایس پی ایل (ٹالاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے) نے 27 جنوری 2022 کو اے آئی ایل کا حصول مکمل کیا۔
اے آئی ایل (بشمول اس کی مکمل ملکیت والی ماتحت کمپنیاں ایئر انڈیا ایکسپریس لمیٹڈ اور اے آئی ایکس کنیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ) (الف) گھریلو شیڈول ہوائی مسافر ٹرانسپورٹ سروس، (ب) بین الاقوامی شیڈول ہوائی مسافر ٹرانسپورٹ سروس (اے آئی ایکس کنیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ یہ خدمت فراہم نہیں کرتی ہے)، (ج) ایئر کارگو ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کا کاروبار اور (د) چارٹر فلائٹ سروسز میں مصروف عمل ہے۔
ٹی ایس اے ایل ٹی ایس پی ایل اور ایس آئی اے کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے ، جس میں ٹی ایس پی ایل اور ایس آئی اے بالترتیب کل حصص کا 51 فیصد اور 49 فیصد حصص رکھتے ہیں۔ ٹی ایس اے ایل برانڈ نام ’’وستارا‘‘ کے تحت کام کرتا ہے۔ ٹی ایس اے ایل مندرجہ ذیل خدمات فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے: (الف) گھریلو شیڈول ہوائی مسافر ٹرانسپورٹ سروس، (ب) بین الاقوامی شیڈول ہوائی مسافر ٹرانسپورٹ سروس، (ج) ایئر کارگو ٹرانسپورٹ خدمات؛ اور (د) چارٹر فلائٹ سروسز (گھریلو اور بین الاقوامی)۔
ایس آئی اے ایس آئی اے گروپ آف کمپنیز (ایس آئی اے گروپ) کے لیے پیرنٹ ادارہ ہے۔ ایس آئی اے مسافر اور کارگو ہوائی نقل و حمل کے کاروبار میں مصروف ہے ، اور ایس آئی اے گروپ کی بنیادی سرگرمیوں میں مسافر اور کارگو ہوائی نقل و حمل ، انجینئرنگ خدمات ، پائلٹوں کی تربیت ، ایئر چارٹر ، ٹور سرگرمیاں ، سامان کی فروخت اور متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں۔
سی سی آئی نے فریقین کی جانب سے پیش کردہ رضاکارانہ وعدوں کی تعمیل سے مشروط مجوزہ انضمام کی منظوری دی ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جار ہوگا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9106
(Release ID: 1954206)
Visitor Counter : 108