پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یووا انسٹاپ ایبل ہوسٹس کے طلباء نے مہمان خصوصی جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 01 SEP 2023 3:54PM by PIB Delhi

’امرت کال‘ کے دوران ہندوستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ نوجوان نسل 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZYP5.jpg

وزیر موصوف نے ان بچوں کے ساتھ بات چیت کی جنھوں نے حالیہ دنوں یووا انسٹاپ ایبل پہل کے حصے کے طور پر موبائل ٹیبلیٹس حاصل کیے ہیں، جس کا مقصد پسماندہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی اور تعلیمی رسائی کو فروغ دینا ہے۔ یکم ستمبر کو نئی دہلی کے این ڈی ایم سی کنونشن سنٹر میں دل کو چھو لینے والی بات چیت ہوئی، جس میں ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا گیا اور اس کا مقصد نوجوان اذہن کو سماج میں مثبت تبدیلی کا محرک بننے کی حوصلہ افزائی اور انھیں بااختیار بنانا تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہندوستان دنیا میں سرکردہ معیشتوں میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل ملازمت کی متلاشی نہیں ہے، بلکہ روزگار پیدا کرنے والی ہوگی۔

یووا انسٹاپ ایبل ایک ہندوستان اور امریکہ کا رجسٹرڈ غیر منافع بخش ادارہ ہے، جس سے ہندوستان کی 20 ریاستوں میں 5000 سے زیادہ اسکولوں اور 60 لاکھ غیر مراعات یافتہ استفادہ کنندگان نے فائدہ اٹھایا ہے۔ یوا انسٹاپ ایبل سرکاری اسکولوں کو تبدیل کرنے (صاف صفائی، پانی، ٹیکنالوجی تک رسائی، اسکالرشپ، غذائیت، ویکسین سے ہچکچاہٹ کو ختم کرنا، قدر پر مبنی تربیت وغیرہ) کے لئے سرفہرست 100 کارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری کے وژن سے متاثر ہو کر، یووا انسٹاپ ایبل نے 300 ہونہار طلباء کو موبائل ٹیبلٹ فراہم کیا، جنھوں نے تمل ایسوسی ایشن سینئر سیکنڈری اسکول، نوتن مراٹھی سینئر سیکنڈری اسکول، دی بلائنڈ ریلیف ایسوسی ایشن، آندھرا ایجوکیشن سوسائٹی سینئر سیکنڈری اسکول، گرو ہری کرشنا اسکول اور کیرالہ اسکول سمیت دہلی میں 6 اسکولوں کے طلباء کے ساتھ آج کی بات چیت میں شرکت کی۔ اس پہل کا مقصد طلباء کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہے اور ڈیجیٹل ٹول کو یقینی بنانا ہے، تاکہ تدریس اور سیکھنے کے عمل کو مزید دلچسپ اور پرلطف بنایا جا سکے۔

وزیر موصوف نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران عزم و استقلال  اور کامیابی کے حصول میں اختراع کے کردار پر زور دیتے ہوئے اپنے  سفر کا اشتراک کیا۔ جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں شامل ہونے کے لئے طلباء کے پاس ایک منفرد موقع تھا، جہاں وہ اپنے کیریئر کے انتخاب سے لے کر سماجی اثرات کے اقدامات تک وسیع موضوعات پر رہنمائی حاصل کرسکتے تھے۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ’’میں نے آج جن نوجوان اذہان کے ساتھ بات چیت کی میں ان کی توانائی اور جوش و خروش سے واقعی متاثر ہوں۔ ان نوجوانوں کے پاس ملک کو تبدیل کرنے کی طاقت ہے، اور اس طرح کے تقریبات انہیں بڑے خواب دیکھنے اور ایک روشن مستقبل کے لئے کام کرنے کی طاقت دیتے ہیں۔ ‘‘

یووا انسٹاپ ایبل کے بانی، جناب امیتابھ شاہ نے کہا کہ ’’ہماری تنظیم نوجوانوں کو تبدیلی کا نمائندہ بنانے کی خاطر انھیں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں جناب ہردیپ سنگھ پوری کو بطور مہمان خصوصی شامل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ اس تقریب نے ہمارے طلبہ کو سماجی اثرات کے بامقصد سفر کو شروع کرنے کی ترغیب دی ہے۔‘‘

اس تقریب میں سرکردہ مخیر حضرات بھی شامل تھے، جنہوں نے تعلیم، ماحولیات اور کمیونٹی کی ترقی جیسے شعبوں میں کامیاب منصوبے شروع کیے ہیں۔ یہ متاثر کن کہانیاں نوجوان ذہنوں کی بامعنی تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرتا ہے بلکہ ان بچوں کے تعلیمی سفر میں بھی مدد کرتا ہے اور ان کے مستقبل کی تشکیل میں ڈیجیٹل خواندگی کے کردار پر بھی زور دیتا ہے۔

 

 

************

ش ح۔ ع ح۔م ر

 (U: 9088)


(Release ID: 1954080) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi