وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم یو ایل ایل اے ایس- نو بھارت ساکشرتا کاریاکرم کے تحت یکم سے 8 ستمبر 2023 تک خواندگی ہفتہ منا ئے گا

Posted On: 01 SEP 2023 3:02PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے یکم ستمبر سے 8 ستمبر 2023 تک یوم خواندگی کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یو ایل ایل اے ایس - نو بھارت ساکشرتا کاریاکرم کے بارے میں تمام شراکت داروں/ استفادہ کنندگان/ شہریوں میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے خواندگی کا عالمی دن منایا جاسکے۔ ۔ ہفتہ بھر چلنے والی خواندگی مہم ملک کے ہر شہری میں کرتویہ بودھ اور جن بھگیداری کے  جذبے کا احساس پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر شرکت کو قابل  یقین بنائے گی۔ یہ وژن اس اسکیم کو مقبول بنائے گا اور ہندوستان کو مکمل طور پر خواندہ بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ خواندگی کا ہفتہ 8 ستمبر 2023 کو بین الاقوامی یوم خواندگی منانے کے بعد سرگرمیوں کے ایک دائرے پر مشتمل ہوگا (ذیل میں دیا گیا ہے)۔ ایک اور بنیادی مقصد یو ایل ایل اے ایس موبائل ایپ پر سیکھنے والوں اور رضاکاروں کے لیے رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔ سرکاری/ امداد یافتہ اسکولوں، سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں، این وی ایس، کے وی ایس، این سی ٹی ای کے تحت ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز، یونیورسٹی/ اے آئی سی ٹی ای کے تحت ایچ ای آئیز (ڈگری کالجز/تکنیکی ادارے)، اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز، این وائی کے ایس، این سی سی، این ایس ایس رضاکار، ایک کارکنان گرام پنچایتیں، کسان، خواتین، ریٹائرڈ ملازم وغیرہ۔ ریٹائرڈ ملازمین، آئی سی ڈی ایس/ون اسٹاپ سینٹرز، اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کے ممبران، سیلف ہیلپ گروپس ، نو خواندہ، غیر خواندہ وغیرہ اور ملک کے شہری  اس مہم میں حصہ لیں  گے۔

مرکزی کی ا سپانسر شدہ اسکیم یو ایل ایل اے ایس  نو بھارت ساکشرتا کاریاکرم برائے تعلیم (پہلے بالغوں کی تعلیم کے طور پر کہا جاتا تھا)، کو حکومت ہند نے مالی سال 2022سے 27 کے دوران قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ساتھ لاگو کرنے کے لیے منظور کیا تھا۔اس  اسکیم  کے پانچ اجزا  ہیں۔ یعنی (i) بنیادی خواندگی اور عدد، (ii) زندگی کی اہم  ہنرمندی، (iii) بنیادی تعلیم، (iv) پیشہ ورانہہنرمندی، (v) مسلسل تعلیم۔ لوگو، نعرہ/ٹیگ لائن-جن جن ساکشر اور مقبول نام- ایل ایل اے ایس (سماج میں سبھی کے لیے زندگی بھر سیکھنے کی سمجھ) کو مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے 29 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں شروع کیا ہے اور یہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی تیسری سالگرہ کے موقع پر شروع کیا گیا تھا۔

نمبر شمار

پروگرام/سرگرمی

1

یو ایل ایل اے ایس نوبھارت ساکشرتا کاریکرم کے بارے میں حساسیت کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ لٹریسی مشن اتھارٹی کے لئےمیٹنگیں۔

2

یو ایل ایل اے ایس-نوبھارت ساکشرتا کاریکرم پر  پنچایت راج اداروں  کو شامل  کرتے ہوئے گرام پنچایتوں میں میٹنگیں

3

یو ایل ایل اے ایس-نوبھارت ساکشرتا کاریکرم کے بارے میں بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ طلباء اور اساتذہ کے ذریعے ریلیاں/ سائیکل ریلیاں/ پربھات فیری/ نکڑ ناٹک وغیرہ

4

یو ایل ایل اے ایس-نوبھارت ساکشرتا کاریکرم کے بارے میں بیداری پر ورکشاپس/کانفرنسیس/سیمینارس

5

ریڈیو جنگلز اور مختصر فلمیں

6

پوسٹرز پمفلٹ جیسے ڈسپلے آن پبلک پلیسز  وال پیٹنگ پوسٹرس کے ذریعہ بیداری

7

شراکت داروں کے ذریعہ صفائی ستھرائی کی مہم ماحولیات کے بارےمیں بیداری پر بحث و مباحثے اور تبادلہ خیال، شجر کاری کی مہم

*****

ش ح۔ ح ا۔ ج

Un- 9084



(Release ID: 1954065) Visitor Counter : 139


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi