محنت اور روزگار کی وزارت
صنعتی کارکنوں کے لیے صارف قیمت کا اشاریہ (2016=100) – جولائی، 2023
Posted On:
31 AUG 2023 10:52PM by PIB Delhi
لیبر بیورو،/ جوکہ محنت اور روزگار کی وزارت کا ایک منسلک دفتر ہے، ہر ماہ صنعتی کارکنوں کے لیے کنزیومر پرائس انڈیکس کو ملک کے 88 صنعتی طور پر اہم مراکز میں پھیلی 317 مارکیٹوں سے جمع شدہ خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر مرتب کر رہا ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور کل ہند کے لیے مرتب کیا گیا ہے اور اگلے مہینے کے آخری کام کے دن جاری کیا جاتا ہے۔ ماہ جولائی 2023 کا انڈیکس اس پریس ریلیز میں جاری کیا جا رہا ہے۔
جولائی، 2023 کے لیے کل ہند سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو میں 3.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 139.7 (ایک سو انتیس پوائنٹس) رہا۔ 1 ماہ کی فیصد کی تبدیلی پر، اس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 2.42 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے درمیان 0.90 فیصد اضافہ تھا۔
موجودہ انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ قیمتوں میں اضافے کا رجحان خوراک اور مشروبات کےگروپ سے آیا جس نے کل تبدیلی میں 2.86 فیصد پوائنٹس کا تعاون پیش کیا۔ آئٹم کی سطح پر، چاول، ارہر دال/ تور دال، سیب، آم، بیگن، لہسن، ادرک، لوکی، سبز مرچ، آلو، پیاز، ٹماٹر، زیرہ/جیرا، سپاری، ساڑھی کاٹن، قمیض، ٹی۔ شرٹ ریڈی میڈ، سکول یونیفارم، چمڑے کی سینڈل، چپل، کینوس کے جوتے، مکان کا کرایہ، آٹو رکشہ/سکوٹر کا کرایہ، مرمت/سروس چارجز، برتن، میڈیسن ایلوپیتھک وغیرہ انڈیکس میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم، اس اضافہ کو بڑی حد تک بجلی (گھریلو) چارجز، مٹی کے تیل وغیرہ نے انڈیکس پر ہونے والے قیمتوں کے گراوٹ کے رجحان پر روک لگائی ہے۔
مرکز کی سطح پر گروگرام میں زیادہ سے زیادہ 8.3 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر مراکز میں سے، 3 مراکز میں 7 سے 7.9 پوائنٹس، 4 مراکز میں 6 سے 6.9 پوائنٹس، 10 مراکز میں 5 سے 5.9 پوائنٹس، 15 مراکز میں 4 سے 4.9 پوائنٹس، 14 مراکز میں 3 سے 3.9 پوائنٹس، 25 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس کے درمیان،9 مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس کے درمیان اور 4 مراکز میں 0.1 سے 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کےدرمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اس کے برعکس کیونجھر میں 1.0 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ باقی دو مراکز کے انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں درج کی گئی ۔
سال بہ سال مہنگائی پچھلے مہینے کے 5.57 فیصد کے مقابلے میں 7.54 فیصد رہی اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے دوران یہ 5.78 فیصد تھی۔ اسی طرح، خوراک کی افراط زر گزشتہ ماہ کے 6.00 فیصد کے مقابلے میں 11.87 فیصد اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے دوران 5.96 فیصد رہی۔
سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو (خوراک اور عمومی) پر مبنی سال بہ سال افراط زر
جون، 2023 اور جولائی، 2023 کے لیے آل انڈیا گروپ وار سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو
نمبر شمار
|
گروپس
|
جون،2023
|
جولائی،2023
|
I
|
خوراک اور مشروبات
|
137.8
|
145.1
|
II
|
پان، سپاری، تمباکو اور نشہ آور اشیاء
|
156.0
|
156.3
|
III
|
کپڑے اور جوتے
|
137.0
|
138.0
|
IV
|
ہاؤسنگ
|
123.4
|
125.7
|
V
|
ایندھن اور روشنی
|
181.5
|
181.0
|
VI
|
متفرق
|
132.6
|
132.8
|
|
عمومی اشاریہ
|
136.4
|
139.7
|
ماہ اگست 2023 کے لیے سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو کا اگلا شمارہ جمعہ 29 ستمبر 2023 کو جاری کیا جائے گا۔ یہ دفتر کی ویب سائٹ www.labourbureau.gov.in پر بھی دستیاب ہوگا۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.9069
(Release ID: 1953957)
Visitor Counter : 153