وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کولکاتہ کے میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹم (ٹی آر ایس ایل)  میں31 اگست 2023 کوفائیو  ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) پروجیکٹ کے پہلے جہاز  ' ڈی ایس سی اے 20 (یارڈ 325)' کا آغاز

Posted On: 31 AUG 2023 8:27PM by PIB Delhi

'ڈی ایس سی  اے 20 '(یارڈ 325) ، فائیو  ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) پروجیکٹ کا پہلا جہاز، کولکاتہ کے میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹم لمیٹیڈ ( ٹی آر ایس ایل) ، ( پہلے میسرز ٹیٹا گڑھ ویگنس لمیٹیڈ – ٹی ڈبلیو ایل کے نام سے جانا جاتا تھا) کے ذریعہ بنایا جا رہا ہے ۔اسے  31 اگست 23 کو ٹیٹا گڑھ، کولکاتہ (مغربی بنگال) میں دریائے ہوگلی پر لانچ کیا گیا۔ لانچ کی تقریب کی صدارت وائس ایڈمیرل سنجے مہندرو، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ڈی سی این ایس)نے کی۔ بحریہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، محترمہ  آرادھنا مہندرو نے اتھرو وید کے شلوک کے ساتھ جہاز کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photos(6)KJWZ.JPG

فائیو  (05) ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) تیار کرنے کے معاہدے پروزارت دفاع اور میسرز ٹیٹا گڑھ ویگنس لمیٹیڈ (ٹی ڈبلیو ایل) ، کولکتہ کے درمیان 12 فروری کو دستخط کیے گئے تھے۔ یہ جہاز بندرگاہوں اور ساحلی پانیوں میں آپریشنل/ تربیتی ڈائیونگ آپریشن کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ 30 میٹر لمبے کیٹاماران ہل جہاز ہیں، جن کی نقل مکانی تقریباً 300 ٹن ہے۔ تمام فائیو (05) ڈی ایس سی مالی سال  2024-25 میں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photos(7)PYB7.JPG

ڈی ایس سی کو غوطہ خوری کے آپریشن کے لیے جدید ترین غوطہ خوری کے آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ یہ بحری جہاز متعلقہ بحری قوانین اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے ضابطے کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور بنائے گئے ہیں۔ وشاکھا پٹنم کے بحری سائنس اور تکنیکی لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) میں ڈیزائن کے مرحلے کے دوران جہازوں کا ہائیڈرو ڈائنامک تجزیہ/ماڈل ٹیسٹنگ شروع کی گئی۔ مقامی مینوفیکچررسے حاصل کردہ زیادہ تر اہم اور معاون آلات کے ساتھ، یہ بحری جہاز میک ان انڈیا اور حکومت ہند  کی وزارت دفاع (ایم او ڈی)کے عالمی اقدامات کے لیے قابل فخرعلمبردار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photos(8)9ZKC.JPG

پانچویں اور آخری ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) یعنی ڈی ایس سی  اے 24 کی کیل بھی مہمان خصوصی، وائس ایڈمیرل سنجے مہندرو، ڈی سی این این ایس  کے ذریعہ پہلے ڈی ایس سی کے لانچ کے ساتھ رکھی گئی، جو ہندوستانی بحریہ کے لئے پانچوں ڈی ایس سی  کی بیک وقت تعمیر کا اشارہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9059

 


(Release ID: 1953910) Visitor Counter : 168


Read this release in: Hindi , English , Telugu