کوئلے کی وزارت

کوئلے کی کانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات

Posted On: 07 AUG 2023 3:46PM by PIB Delhi

پچھلے تین سالوں میں کوئلے کی کانوں میں تحفظ اور حفاظت کے تحت مختص فنڈ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

Name of Sub Schemes

2022-23

2021-22

2020-21

BE

RE

BE

RE

BE

RE

Conservation and Safety

4.00

4.00

6.00

4.50

10.00

6.00

 

بی ای- 2023-24 کے دوران 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منظور شدہ اخراجات کے مطابق 20 کروڑ روپے 2024-25 کے لیے اور2025-26 کے لیے 20 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

  پچھلے تین سالوں کے دوران  رپورٹ کردہ کوئلے کی کان کنی کے مقامات پر ہونے والے حادثات  بشمول چوٹوں  اور ہلاکتوں  کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

S. No.

Year

No. of Fatal accidents

No. of fatalities/ Causalities

No. of serious accidents

No. of persons seriously injured

1

2020

48

53

1 18

139

2

2021

43

51

193

195

3

2022

24

28

179

189

 

کوئلے کی کان کنی کے مقامات پر اس طرح کے حادثات کے واقعات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

 

  1. کانوں بشمول کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت مائنز ایکٹ، 1952 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط کے تحت چلائی جاتی ہے۔ مائنز ایکٹ، 1952 کا انتظام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی (ڈی جی ایم ایس) کے ذریعہ مناسب قانون سازی، قواعد، ضوابط، معیارات اور رہنما خطوط، معائنہ، حادثات کی تحقیقات، بیداری کی سرگرمیوں اور رسک مینجمنٹ پلان اور ایس او پیز کی تشکیل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
  2. مائنز ایکٹ، 1952، مائنز رولز- 1955، کول مائن ریگولیشنز- 2017 اور اس کے تحت بنائے گئے بائی لاز اور اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت قانونی دفعات کی تعمیل کے علاوہ، حادثات کے وقوع کو کم کرنے کے لیے اور کوئلے کی کان کنوں کی  حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  درج ذیل اقدامات کیے جاتے  ہیں:

 

  • سائٹ کے مخصوص رسک اسیسمنٹ پر مبنی سیفٹی مینجمنٹ پلانز (ایس ایم پیز) کی تیاری اور نفاذ۔
  • پرنسپل ہیزرڈز مینجمنٹ پلانز (پی ایچ ایم پیز) کی تیاری اور نفاذ۔
  • سائٹ کے مخصوص رسک اسسمنٹ پر مبنی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی تشکیل اور تعمیل۔
  • ملٹی ڈسپلنری سیفٹی آڈٹ ٹیموں کے ذریعے کانوں کی سیفٹی آڈٹ کرنا۔
  • اسٹراٹا مینجمنٹ کے لیے جدید ترین طریقہ کار کو اپنانا جیسے سائنسی طور پر طے شدہ راک ماس ریٹنگ (آر ایم آر) پر مبنی سپورٹ سسٹم۔
  • اسٹراٹا سپورٹ سسٹم کی افادیت کی نگرانی کے لیے اسٹراٹا کنٹرول سیل۔
  • ریزن اور سیمنٹ کیپسول کے ساتھ روف بولٹنگ کے لیے مشینی ڈرلنگ کا استعمال کرتے ہوئے روف بولٹنگ اور جدید اسٹراٹا مانیٹرنگ آلات کا  استعمال ۔

 

  1. کان کے ماحول کی نگرانی کا طریقہ کار:
  • میتھانومیٹر، سی او – ڈٹیکٹر ، ملٹی -گیس   ڈٹیکٹروغیرہ کے ذریعے کانکنی کی  گیسوں کا پتہ لگانا۔
  • ماحولیاتی ٹیلی مانیٹرنگ سسٹم (ای ٹی ایم ایس) اور لوکل میتھین ڈیٹیکٹرز (ایل ایم ڈی) وغیرہ لگا کر کان کے ماحول کی مسلسل نگرانی کرنا۔
  • بہتر درستگی کے ساتھ کانکنی  کی  ہوا کے نمونے کے تجزیہ کے لیے گیس کرومیٹوگراف کا اطلاق۔
  • پرسنل ڈسٹ سیمپلر (پی ڈی ایس) کا استعمال۔
  • محیطی دھول کے ارتکاز کا اندازہ لگانے کے لیے بڑے او سی پیز میں مسلسل  محیطی ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم (سی اے اے کیو ایم ایس ) کا استعمال۔
  1. (او سی)  مائنز کے لیے مخصوص حفاظتی اقدامات:
  • بلاسٹ سے پاک محفوظ کان کنی کے لیے ماحول دوست سرفیس مائنر کا استعمال۔
  • مائن کے لیے مخصوص ٹریفک قوانین کی تشکیل اور نفاذ۔
  • ایچ ای ایم ایم آپریٹرز کو سمیلیٹرز پر تربیت۔
  • قربت وارننگ ڈیوائسز، ریئر ویو مررز اور کیمرہ، آڈیو ویژول الارم (اے وی اے)، آٹومیٹک فائر ڈیٹیکشن اور سپریشن سسٹم وغیرہ سے لیس ڈمپرز کا  استعمال۔
  • آپریٹرز کے آرام کے لیے ایرگونومیکل طور پر ڈیزائن کردہ سیٹیں اور اے سی کیبن۔
  • جی پی ایس  پر مبنی آپریٹر انڈیپنڈنٹ ٹرک ڈسپیچ سسٹم (او آئی ٹی ڈی ایس) اور او سی  کان کے اندر ایچ ای ایم ایمز کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے کچھ بڑے او سی پیز میں جیو فینسنگ۔
  • روشنی کی سطح کو بڑھانے کے لیے ہائی ماسٹ ٹاورز کا استعمال کرتے ہوئے روشنی کا انتظام۔
  1. کانوں کی حفاظت سے متعلق تربیت:
    • قانون کے مطابق ابتدائی اور ریفریشر ٹریننگ اور آن دی جاب ٹریننگ۔
    • ایچ ای ایم ایم آپریٹرز کو سمیلیٹرز پر ٹریننگ۔
    • مختلف موضوعات پر مسلسل بنیادوں پر فرنٹ لائن کان کے اہلکاروں کی مہارت کو اپ گریڈ کرنا۔
    • تمام ملازمین بشمول سیفٹی کمیٹیوں کے ممبران اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو مستقل بنیادوں پر حساس بنانا۔
    • مائن ایگزیکٹوز کے علم میں اضافے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام۔
    • ایس آئی ایم ٹی اے آر ایس کے تسلیم شدہ ایگزیکٹوز کے ذریعہ رسک مینجمنٹ پر تربیت۔

 

  1. مائن سیفٹی معائنہ:
    • قابل اور قانونی سپروائزرز اور کان کے اہلکاروں کی مناسب تعداد کے ذریعہ کان کنی کے تمام کاموں کی چوبیس گھنٹے نگرانی۔
    • ہر کان میں تعینات ورک مین انسپکٹرز کے ذریعے باقاعدہ معائنہ۔
    • کان اور ایریا لیول کے اہلکاروں کی طرف سے سرپرائز بیک شفٹ مائن کے معائنے۔
    • متعلقہ ذیلی کمپنی اور سی آئی ایل کے اندرونی تحفظ کی تنظیم کے عہدیداروں کے ذریعہ کان کا باقاعدہ معائنہ۔
    • سی آئی ایل اور ذیلی اداروں کے سینئر حکام کی طرف سے وقتاً فوقتاً کان کا معائنہ۔
    • حفاظتی اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کام کرنے والوں میں حفاظت سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے ہر کان میں حفاظتی آگاہی کے باقاعدہ پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
    • مختلف حفاظتی پیرامیٹرز کی نگرانی کے لیے آن لائن سینٹرلائزڈ سیفٹی مانیٹرنگ سسٹم "سی آئی ایل سیفٹی انفارمیشن سسٹم (سی ایس آئی ایس)"۔

 

یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9040



(Release ID: 1953798) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Odia