جل شکتی وزارت

جل جیون مشن کا مثبت اثر

Posted On: 07 AUG 2023 6:35PM by PIB Delhi

ڈبلیو ایچ او کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، جس کا عنوان ہے’’جل جیون مشن پہل کے بعد پینے کے صاف پانی کی خدمات تک رسائی سے ممکنہ صحت فوائد کا تخمینہ لگانا‘‘، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نتیجے میں ملک بھر میں اسہال کی بیماری سے ہونے والی تقریباً 4,00,000 اموات ٹل جائیں گی۔ رپورٹ میں یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہندوستان میں پینے کے محفوظ پانی کی عالمی کوریج کے ساتھ، تقریباً 14 ملین ڈی اے ایل وائی(ڈِس ایبلٹی ایڈجسٹڈ لائف ایئرس) سے بچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تخمینہ لاگت میں تقریباً 8.2 لاکھ کروڑ روپے تک کی بچت ہوگی۔ مذکورہ رپورٹ پبلک ڈومین میں بھی دستیاب ہے ،جس تک درج ذیل لنک پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

https://jaljeevanmission.gov.in/sites/default/files/2023-06/Jal-Jeevan-Mission-Summary-of-report.pdf

دیہی خواتین اور نوعمر لڑکیاں روزمرہ کے استعمال کے لیے پانی حاصل کرنے میں بہت زیادہ وقت اور توانائی صرف کرتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں آمدنی پیدا کرنے کے مواقع میں خواتین کی شرکت کی کمی، لڑکیوں کے اسکول کے دنوں میں کمی اور صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ گھریلو احاطے میں پینے کے پانی کی یقینی دستیابی نہ صرف دیہی آبادی خصوصاً خواتین کی صحت اور سماجی اقتصادی حالت کو بہتر بناتی ہے، بلکہ دیہی خواتین اور لڑکیوں کی مشقت کو بھی کم کرتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی مذکورہ رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ہر دیہی گھرانے کو نل کے کنکشن کی فراہمی کے نتیجے میں پانی جمع کرنے (ہر روز 5.5 کروڑ گھنٹے)پر خاص طور پر خواتین کے لیے وقت کی بچت ہوگی۔

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف (ایس ڈی جی) 6.1 کا مقصد 2030 تک سب کے لیے پینے کے محفوظ اور سستے پانی تک ہمہ گیر اور مساوی رسائی حاصل کرنا ہے۔

جل جیون مشن (جے جے ایم)- ہر گھر جل کو حکومت ہند کی طرف سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکت داری میں نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ2030 سے بہت پہلے2024 تک ملک کے ہر دیہی گھر میں نلکے کے پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جا سکے۔ایس ڈی جی 6.1 عالمی ٹائم لائن، اس طرح سے ایس ڈی جی 6.1 کی کامیابی پر مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتاہے۔

04 اگست 2023 تک ملک کے 19.4 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے 12.7 کروڑ (65.5فیصد)دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

 

ش ح۔ م م۔ن ع

(U: 9035)



(Release ID: 1953771) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Marathi