کانکنی کی وزارت
غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کےلئے کوششیں اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ وصول کیے گئے جرمانے کی تفصیلات
Posted On:
07 AUG 2023 4:19PM by PIB Delhi
کوئلہ،کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کانکنی اور معدنیات (ترقیات اور ضوابط) قانون، 1957 [ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957] کے سیکشن 6 کے ذیلی سیکشن (1) کے مطابق کوئی بھی شخص کسی ریاست میں متعلقہ معدنیات میں سے کوئی معدنیات یا تجویز کردہ گروپ کے سلسلے میں ایک یا زیادہ کانکنی کے پٹے جو دس مربع کلومیٹر سے زیادہ کے کل رقبے پر محیط ہوں،حاصل نہیں کرے گا۔اسی طرح کوئی بھی شخص پچیس مربع کلومیٹر سے زیادہ کے کل رقبے پر محیط ایک یا زیادہ امکانی لائسنس حاصل نہیں کرے گا ۔ مرکزی حکومت کو کسی بھی معدنیات یا صنعت کی ترقی کے مفاد میں مذکورہ رقبہ کی حد کو بڑھانے کا اختیار حاصل ہے، جہاں تک اس کا تعلق کسی خاص معدنیات، یا اس طرح کے معدنیات کے ذخائر کے کسی مخصوص زمرے سے، یا کسی خاص معدنیات سے ہے اور وہ کسی خاص علاقے میں واقع ہے۔
کانکنی کی وزارت کے ماتحت دفتر انڈین بیورو آف مائنز کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق یکم اپریل 2023 تک راجستھان کے 23 اضلاع میں واقع اہم معدنیات کی 145 کانکنی پٹے پر ہیں۔ ان میں سے 16 اضلاع میں 86 کانیں کام کر رہی ہیں۔ ان کام کرنے والی کانوں کی ضلع وار تفصیلات ضمیمہ I میں درج ہیں۔
کانکنی اور معدنیات (ترقیات اور ضوابط) قانون 1957 کے سیکشن 23 سی کے مطابق ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ معدنیات کی غیر قانونی کانکنی، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کو روکنے کے لیے اصول و ضوابط تشکیل دے۔ تاہم مختلف ریاستوں کی طرف سے انڈین بیورو آف مائنز کو جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق سال 21-2020 اور22-2021 کے لیے غیر قانونی کان کنی کے معاملات کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ II میں ہیں۔
ضمیمہ I
ضمیمہ میں راجیہ سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 2045 کے حصہ (b) کے جواب کا حوالہ دیا گیا ۔
نمبرشمار
|
ضلع
|
کام کرنے والی کانوں کی تعداد
|
1
|
اجمیر
|
8
|
2
|
بانسواڑہ
|
2
|
3
|
باڑمیر
|
8
|
4
|
بھلواڑہ
|
6
|
5
|
بندی
|
1
|
6
|
چتور گڑھ
|
11
|
7
|
جے پور
|
3
|
8
|
جیسلمیر
|
8
|
9
|
جھنجھنو
|
6
|
10
|
کوٹا
|
1
|
11
|
ناگوڑ
|
9
|
12
|
پالی
|
7
|
13
|
راجسمند
|
2
|
14
|
سیکر
|
2
|
15
|
سروہی
|
4
|
16
|
اودے پور
|
8
|
کل
|
86
|
ضمیمہ- II
ضمیمہ میں راجیہ سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 2045 کے حصہ (c) کے جواب کا حوالہ دیا گیا ۔
غیرقانونی کانکنی کے معاملات
|
21-2020 تا 22-2021 کے دوران کی گئی کارروائی
|
نمبرشمار
|
ریاست
|
2020-21
|
2021-22
|
درج کی گئی ایف آئی آر کی تعداد
|
عدالت میں داخل کئے گئے کیسز کی تعداد
|
ضبط شدہ گاڑیوں کی تعداد
|
ریاستی حکومت کے ذریعہ حاصل کئے گئے جرمانہ کی رقم (لاکھ میں)
|
1
|
آندھرا
|
10736
|
9351
|
32
|
22
|
2511
|
7804.34
|
2
|
پردیش
|
5376
|
5531
|
0
|
0
|
0
|
2409.61
|
3
|
چھتیس گڑھ
|
0
|
1
|
0
|
0
|
0
|
0
|
4
|
گوا
|
7164
|
8713
|
184
|
36
|
11539
|
24490.15
|
5
|
گجرات
|
1384
|
324
|
368
|
0
|
0
|
1394.11
|
6
|
ہریانہ
|
4339
|
3230
|
42
|
856
|
0
|
233.71
|
7
|
ہماچل پردیش
|
Not reported
|
1683
|
461
|
539
|
1892
|
563.66
|
8
|
جھارکھنڈ
|
5584
|
5941
|
1298
|
639
|
693
|
6531.71
|
9
|
کرناٹک
|
7400
|
7063
|
0
|
0
|
0
|
14373.87
|
10
|
کیرالہ
|
11157
|
9361
|
0
|
8178
|
0
|
86799.84
|
11
|
مدھیہ پردیش
|
11002
|
6743
|
4219
|
0
|
16642
|
27104.29
|
12
|
مہاراشٹر
|
18
|
129
|
0
|
0
|
27
|
221.94
|
13
|
اوڈیشہ
|
11175
|
9346
|
1815
|
575
|
12210
|
19890.82
|
14
|
راجستھان
|
70
|
1272
|
10590
|
1167
|
7676
|
501.30
|
15
|
تمل ناڈو
|
5620
|
2381
|
0
|
0
|
73
|
1614.13
|
16
|
تلنگانہ
|
Not reported
|
23787
|
374
|
1840
|
0
|
19845.08
|
کل تعداد
|
81025
|
95306
|
19383
|
13852
|
53263
|
213778.56
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ف ر
(U: 9038)
(Release ID: 1953766)
Visitor Counter : 86