مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوسٹل لائف انشورنس (پی ایل آئی ) نے سیلز فورس کے لیے براہ راست مراعات کی تقسیم کا آغاز کیا: ایک انقلابی  قدم

Posted On: 07 AUG 2023 7:36PM by PIB Delhi

پوسٹل لائف انشورنس (پی ایل آئی)، جو 1884 سے انشورنس کے شعبے میں ایک ممتاز نام ہے، اپنے گاہک پر مبنی نقطہ نظر میں ایک اہم جست لگا رہا ہے۔ اپنی سیلز فورس کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، پی ایل آئی کو دہلی اور اتراکھنڈ حلقوں میں "براہ راست ترغیبات کی تقسیم" کے لیے آزمائشی  پروگرام متعارف کرانے پر فخر ہے۔

پی ایل آئی کی کامیابی کی بنیاد ہمیشہ اس کا سیلز اسٹاف رہا ہے، جو محکمے کی کامیابیوں کے پیچھے محرک  طاقت ہے۔ ان کی لگن پی ایل آئی کے گراہکوں  کو حاصل کرنے اور برقرار رکھنے کی صلاحیت پر گہرا اثر ڈالتی ہے، جس سے وہ ناگزیر برانڈ ایمبیسیڈر بن جاتے ہیں۔ ذاتی خدمات کی فراہمی اور گراہک  کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے ذریعے، پی ایل آئی کے ایجنٹ مسلسل آمدنی کے اضافے میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔

مسلسل بہتری کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کے ساتھ، پی ایل آئی اب اپنے ایجنٹ ترغیبی پروگرام میں ایک بڑے اضافے کی نقاب کشائی کر رہا ہے۔ "براہ راست ترغیبات کی تقسیم" خصوصیت کے ذریعے، ایجنٹ پچھلے مہینے سے اپنے محنت سے کمائے گئے کمیشن کو براہ راست اپنے پوسٹ آفس سیونگ بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا تجربہ کریں گے۔

یہ اہم اقدام ملک بھر میں سیلز فورس کے تقریباً دو لاکھ ارکان کو متاثر کرے گا، جن میں گرامین ڈاک سیوک، ڈائریکٹ ایجنٹس، فیلڈ آفیسرز، اور ڈیپارٹمنٹل ملازمین شامل ہیں۔ محفوظ اور فوری فنڈز کی منتقلی کے ساتھ، یہ ہموار عمل تاخیر اور حقیقی  جانچ کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ ترغیبات کی تقسیم کے طریقے کو جدید بنا کر، پی ایل آئی  کا مقصد ایجنٹوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا اور عمدگی کی  ثقافت کی حوصلہ افزائی  کرنا ہے۔

آزمائشی  پروگرام کے اہم فوائد:

-تیز  اور محفوظ لین دین: سیلز فورس کو براہ راست ان کے پی او ایس بی  اکاؤنٹس میں مراعات ملتی ہیں۔

- آسانی اور حوصلہ افزائی: سیلز فورس آسانی سے اپنے فنڈز کا انتظام کر سکتی ہے، اور فوری انعامات بہترین کارکردگی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

-آسان انتظامیہ: خودکار ادائیگیاں انتظامی اخراجات کو کم کرتی ہیں، جس سے کلائنٹ کی خدمت کی فراہمی پر زیادہ توجہ مرکوز ہوتی ہے۔

اس پہل کی نقاب کشائی میں ممبر (پی ایل آئی) اور چیف جنرل منیجر (پی ایل آئی) کی موجودگی میں جناب آلوک شرما، ڈائرکٹر جنرل، پوسٹل سروسز، محکمہ ڈاک نے شرکت کی۔ تمام پوسٹل سرکلز کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کی۔

 

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9030


(Release ID: 1953764) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Telugu