سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی – ڈی ایس ٹی نے،  89 لاکھ  روپے کی مالی معاونت کے ساتھ اختراعی آبی ادارے کے انتظامیہ کے جدید پروجیکٹ  ’’تمارا‘‘کی حمایت کی ہے

Posted On: 31 AUG 2023 1:06PM by PIB Delhi

اب جبکہ دنیا، کم ہوتے ہوئے آبی وسائل کے انتظام کے چیلنجوں سے نبرد آزما  ہے، اس ضمن میں  حکومت ہند کی کوششیں اور بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ اہم اقدامات میں سے ایک  امرت 2.0 مشن ہے، جس کا مقصد پانی کے قیمتی ذخائر کو محفوظ رکھنا اور مرغولاتی آبی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشن دوہرا مقصد پورا کرتا ہے: آبی ذخائر کو ازسر نو استحکام بخشنا اور پانی کے زیاں کو کم کرنا۔ یہ تمام کام شہری منصوبہ بندی کی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کیے جائیں گے۔  یہ نیلگوں معیشت کے تصور کے ساتھ قطعی طور پر ہم آہنگ ہے اور یہ سمندری ماحولیاتی نظام کی بہبود کو برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے لیے سمندری وسائل کے پائیدار استعمال پر زور دیتا ہے۔

آبی اداروں کے ذمہ دارانہ انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کے تئیں ایک اہم اقدام میں، ٹیکنالوجی کا ترقیاتی بورڈ  (ٹی ڈی بی)، میسرز باریفلو لیبز پرائیویٹ لمیٹڈ، اڈیشہ اِن کے ’’ آبی اداروں کے بہترین انتظامی نظام کی فروغ اور اسے کمرشلائز  کرنے کے پروگرام  (آئی ڈبلیو ایم ایس)  - تمارا ‘‘کے پروجیکٹ کے لیے تعاون کر رہا ہے۔ بورڈ نے اس پروجیکٹ کے لیے   89.00 لاکھ  روپےکی رقم کی منظوری دی ہے، جس کی کل پروجیکٹ لاگت  150.00 لاکھ  روپے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z9FY.jpg

اس پروجیکٹ کی اختراع کے مرکز میں آبی معیار کے انتظامیہ کی ٹکنالوجی پر مبنی سینسروں اور آئی او ٹی کے ساتھ   ایک اسمارٹ ایریشن  نظام  وضع کیا گیا ہے  ۔ یہ جدید طریقہ نہ صرف پانی اور گندے پانی کو ٹریٹ کرنے کے موجودہ طریقوں کو بہتر بناتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ آبی ذخائر اور آبی زراعت کے تالاب ہر ایک کے لیے صاف اور صحت مند رہیں۔

بنیادی طور پر، پروجیکٹ ایک اے آئی اور آئی او ٹی سے چلنے والا نظام متعارف کراتا ہے جو آبی ذخائر کی صحت کی نگرانی  کے علاوہ دیگر عوامل بھی انجام دیتا ہے۔ یہ ان کی بہتری میں فعال طور پر حصہ رسدی کرتا ہے ۔ یہ جامع نظام کئی اہم عناصر پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے:

  1. اسمارٹ سیڈیمنٹ ایریشن سسٹم: یہ اختراع روبوٹک سسٹمز کو پانی میں ڈفیوزر ایریٹرز کو اوپر اور نیچے منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ یہ آبی ذخائر کی تہہ تک زیادہ آکسیجن لانے میں مدد کرتا ہے۔ اس نظام کو حقیقی دنیا کے حالات میں آزمایا گیا ہے اور یہ تازہ اور نمکین پانی دونوں میں اچھی طرح کام کرتا ہے۔
  2. اسمارٹ آب و ہوا سے چلنے والے پانی کے معیار کی نگرانی کا نظام: یہ نظام آبی ذخائر میں متحرک ہو جاتا  ہے اور نیچے سے سطح تک پانی کے معیار کی جانچ کرتا ہے۔ یہ کمپیوٹر سمیلیشنز کے ذریعے شناخت کیے گئے اہم نکات کی پیروی کرتا ہے۔ یہ پانی میں غذائی اجزاء کی سطح اور اس میں آکسیجن کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  3. اسمارٹ ویڈ ہارویسٹر سسٹم (پلش بوٹ): یہ نظام ،آبی ذخائر سے  غیر مطلوبہ پودوں کو ہٹاتا ہے۔ پودوں کو ڈھونڈنے، ہٹانے، کچلنے اور منتقل کرنے کے لیے اس کے مختلف اجزاء ہیں۔ یہ آسانی سے کام کرنے کے لیےا سمارٹ نیویگیشن کا استعمال کرتا ہے۔
  4. مواصلاتی نظام اور ڈیٹا پروٹیکشن: یہ نظام ،آلات کے درمیان اعدادوشمار بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے، ایک خاص قسم کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ یہ اعدادوشمار کو محفوظ رکھتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیبز میں ٹیسٹ کیا گیا ہے کہ یہ اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔

پروجیکٹ کا نقطہ نظر روبوٹس، آئی او ٹی ، اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مبنی ہے جو کہ موسمی حالات اور پانی کے معیار کو سمجھتا ہے۔ یہ اسمارٹ نظام، آکسیجن اور غذائی اجزاء کی سطح کو بھی ٹریک کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پانی، آبی زندگی کے لیے اچھا ہے۔ یہ عملی حل، آبی ذخائر کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

سکریٹری، ٹی ڈی بی جناب راجیش کمار پاٹھک نے بتایا کہ "اس پروجیکٹ کی حمایت کرتے ہوئے، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ہمارے ماحول کی حفاظت کرنے والی مثبت تبدیلیوں کو چلانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ تمارا کی معاونت کرنے کے بورڈ کا وژن، ایک سبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کو فروغ دینے کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ منصوبہ حکومت کے دیگر کامیاب اقدامات کے مطابق ہے۔ جیسے نمامی گنگا اور جل شکتی ابھیان جو ہندوستان کے آبی ذخائر کو زندہ کرنے اور ان کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ کمپنی کا مقصد ماحولیاتی لچک کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے لوگوں کو پانی سے محفوظ مستقبل فراہم کرنے کے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرنا ہے۔

*******

 

 

 

ش ح۔ا ع    ۔ ت ح

 (U:9024 )   


(Release ID: 1953749) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Telugu