وزارت دفاع
سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے نے سابق فوجیوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
31 AUG 2023 3:33PM by PIB Delhi
31 اگست، 2023 کو نئی دہلی میں سابق فوجیوں کی بہبود، وزارت دفاع اور میسرز جنپیکٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ڈی جی آر اور کارپوریٹس کے درمیان ہوئے مفاہمت نامے کا مقصد کارپوریٹ کمپنیوں اور سابق فوجیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش ہے تاکہ دفاعی خدمات کے معزز سابق فوجیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
جینپیکٹ، پیشہ ورانہ خدمات میں ایک عالمی رہنما، سابق فوجیوں کے لیے کیریئر کے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل (ری سیٹلمنٹ) ، میجر جنرل شرد کپورنے کہا، "یہ شراکت داری ہمارے سابق فوجیوں کو صنعت اور کارپوریٹس کے لیے مزید نمایاں کرے گی اور ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے اور ہمارے سابق فوجیوں کو ایک باوقار دوسرا کیریئر دینے کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ "
*********
U-9028
(ش ح۔ ا م۔)
(Release ID: 1953735)
Visitor Counter : 100