مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) مواصلاتی خدمات اور او ٹی ٹی سروسز کی  منتخبہ پابندی کے لئے ضابطہ جاتی طریقہ کار‘  سے متعلق  ٹی آر اے آئی کے مشاورتی دستاویز پر تبصرے/ جوابی تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 03 AUG 2023 8:17PM by PIB Delhi

 ہندوستان کی ٹیلی مواصلات کے ضابطے کی اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) نے 07 جولائی 2023 کو 'اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) مواصلاتی خدمات اور او ٹی ٹی سروسز کی  منتخبہ پابندی کے لئے ضابطہ جاتی طریقہ کار  ' پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا۔ متعلقہ فریقین سے مدعو مشاورتی دستاویز میں اٹھائے گئے مسائل سے متعلق، تحریری تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ   04 اگست 2023 اور جوابی تبصرے کے لیے 18 اگست 2023   طے کی گئی تھی۔

متعلقہ فریقین کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت کی مدت میں توسیع کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 18 اگست 2023 اور یکم ستمبر 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے/ جوابی تبصرے ٹی آر اے آئی کے مشیر  جناب اکھلیش کمار ترویدی (نیٹ ورک،ا سپیکٹرم اور لائسنسنگ) کو  ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں، advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں ۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، ٹی آر اے آئی کے مشیر  جناب اکھلیش کمار ترویدی (نیٹ ورک،ا سپیکٹرم اور لائسنسنگ) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

************

 

 

ش ح   ۔ ع ا ۔  م  ص

 (U: 9000)

                


(Release ID: 1953560) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi