سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت اور قومی صفائی ملازمین کے مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط

Posted On: 30 AUG 2023 5:27PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت اور قومی صفائی ملازمین کے مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) نے مالی سال 2023-24 اور 25-2024 کے لیے ایک   مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس سے  ایک اہم تعاون کو تقویت حاصل ہونے کی راہ ہموار ہوئی  ہے۔ اس جامع شراکت داری کا مقصد ملک بھر میں ان پسماندہ  برادریوں  کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صفائی ملازمین، دستی  طور پر صفائی  کا کام کرنے والوں، فضلہ اٹھانے والوں اور ان کے زیر کفالت افراد کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YVQG.jpg

مفاہمت نامہ  ، مقررہ ا ہداف  کے فلاحی پروگراموں کے لیے مالیہ کو  مؤثر طور پر  مختص اور استعمال  کرنےکے ذریعے ،جامع ترقی کو  رفتار بخشنے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ مشترکہ کوشش ان اقدامات کو وسعت دینے کی کوشش کرتی ہے جو تحفظ، تعلیم، ہنر مندی کی ترقی، انٹرپرینیورشپ اور پائیدار روزگار کے مواقع کو فروغ دیتے ہیں نیز  ان کارکنوں کی مجموعی ترقی میں حصہ رسدی کرتے  ہیں جو ہمارے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتہائی بہادری کے ساتھ ناخوشگوار موسم میں بھی مشقت  کرتے ہیں۔

این ایس کے ایف ڈی سی ، اس مقصد کے لیے وقف ایک ممتاز تنظیم ہے جو مختص فنڈز کے شفاف اور موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے ساتھ قریبی تعاون کرے گی۔ یہ اتحاد، ان پسماندہ آبادیوں کو بااختیار بنانے والے پروگراموں کے مؤثر نفاذ کے لیے مہارت اور وسائل کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ED4Z.jpg

اس مفاہمت نامہ پر دستخط کرنا ،مساوی مواقع اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کا ثبوت ہے۔ دونوں فریق  مثبت تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی اجتماعی کوششوں کوہم آہنگ کرنے کے لئے بے چین ہیں تاکہ ایسے ماحول کو فروغ دیا جاسکے جہاں ہر فرد ترقی کر سکے اور ملک کی ترقی میں اپنی حصہ رسدی کرسکے ۔

************

 

 

ش ح   ۔ ع ا ۔  م  ص

 (U:9002 )

                    


(Release ID: 1953545) Visitor Counter : 151