کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور نیو زیلینڈ کےتجارت  و برآمدات کی ترقی  کے وزیر جناب ڈیمین او کونر کے درمیان دو طرفہ میٹنگ منعقد ہوئی

Posted On: 29 AUG 2023 2:33PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت ، کپڑوں کی صنعت اور صارفین امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر جناب پیوش گوئل اور نیو زیلینڈ کے تجارت و برآمدات کی ترقی کے وزیر جناب ڈیمین اوکونر نے نئی دہلی میں کل ایک دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات 22مئی 2023 کو ، پورٹ موریشبی  میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ، وسیع تعلقات قائم کرنے کے لئے دونوں حکومتوں کی لگاتار کوششوں کا ایک حصہ تھی۔

نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رشتے ہیں، جو بہت سی سرگرمیوں پر مشتمل ہیں، جن میں تجارت ، تعلیم اور سیاحت شامل ہیں۔ نیو زیلینڈ میں بھارت نژاد عوام سماج کے سبھی پہلوؤں میں مضبوط تعاون دیتے ہیں۔ یہ رشتے ہمارے اقتصادی تعاون کی بنیاد بنتے ہیں۔

دونوں وزرا نے دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان مستحکم سرگرمیوں کا اعتراف کیا، جس سے دونوں ملکوں کی حکومت کے درمیان مذاکرت کو رفتار ملے گی۔مشترکہ تجارت کمیٹی (جے ٹی سی)کی سالانہ میٹنگ کی اہمیت کا بھی اعتراف کیاگیا۔ یہ کمیٹی 1986 کے بھارت نیوزیلینڈ تجارتی معاہدے کے تحت قائم کی گئی تھی۔ وزیروں نے لگاتار ملاقاتوں کے انعقاد سے بھی اتفاق کیا، تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات  اور امداد معاون سرگرمیوں پر مذاکرات جاری رہیں۔

تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کے تحت وزیروں نے اِن باتوں کا اعتراف کیا۔

  • اقتصادی شراکت داری کے تئیں نئے اور اختراعی نظریات کو آزمانے کا دونوں ملکوں کا ارادہ۔
  • نئے اقداما ت میں واقعتاً باہمی مفاد کے لئے ٹیکنالوجی اور مہارت کی حوصلہ افزائی، سہولت اور اشتراک پر توجہ دی جانی چاہئے۔
  • ایک دوسرے کی مارکیٹوں میں ایسے موقعے، جو دونوں ملکوں کے درمیان تاجروں کے مفاد میں ہوں۔
  • اشتراک پر مبنی ایک ایسے نظریے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان مزید سرگرمیاں، جنیں میں متعلقہ سرکاری محکموں اور پرائیویٹ شعبوں کے افسران شامل ہوں۔

اگلے اقدامات

وزراء کو اس بات پر خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی صنعتوں کے درمیان متعلقہ فریقوں کا صلاح مشورہ ہوا اور اس طرح کے معاہدے کئے گئے، جن کی رو سے باہمی مفاد کے موضوعات پر ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں۔ان تمام باتوں سے موجودہ اقدامات اور دو طرفہ مشاورتی فورموں کی تقویت میں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ زراعت اور باغبانی کے شعبوں میں اختراعی انداز کے ممکنہ تکنیکی اشتراک بھی شامل ہیں۔ زراعت اور  میں باغبانی میں کیوی پھل بھی شامل ہیں۔ اشتراک میں دوا سازی ، ڈبہ بندی، ذخیرہ کرنے اور ٹرانسپورٹیشن وغیرہ بھی شامل ہیں۔

وزیروں نے نیو زیلینڈ اور بھارت کے درمیان فضائی رابطوں میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ فضائی خدمات کے معاہدے میں آسانی پید اکرنے کے لئے مفاہمت نامے کو قطعی شکل دیئے جانے کا خیر مقدم کیا۔ وزیروں نے موجودہ تعلیمی تعلقات  کو اور گہرا کرنے اور تعاون کے نئے میدانوں کی نشان دہی کرنے کی دونوں ملکوں کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

وزیروں نے یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس(پی پی آئی)کے بارے میں نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی)اور پے منٹس این زیڈ کے درمیان جلد مذاکرات کا بھی خیر مقدم کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کو اس بات پر مذاکرات جاری رکھنا چاہئے۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ نیوزیلینڈ میں یوپی آئی شروع کئے جانے سے دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار کرنے میں مزید آسانی ہوگی اور تجارت و سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

وزیروں نے بھارت اور نیوزیلینڈ کے درمیان بہترین تعاون کابھی اعتراف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سپلائی چین صاف ستھری معیشت اور شفاف معیشت کی خوشحالی کا بھارت بحرالکاحل اقتصادی فریم ورک ہے۔

وزیروں نے ورکنگ گروپوں اور وقتاً فوقتاً جاری کی گئی سفارشات  پر کی گئی پیش قدمی کا جائزہ لینے کی خواہش کا بھی اظہا رکیا۔

************

ش ح۔ اس۔ن ع

(U: 8955)


(Release ID: 1953201) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Tamil