سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
اے این آر ایف تحقیق اور اختراع کے لیے اعلیٰ سطح کی ترجیح اور عزم کی علامت ہے: ایس ای آر بی کے سکریٹری
Posted On:
26 AUG 2023 6:30PM by PIB Delhi
سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) کے سکریٹری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے صلاح کار ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) کے لئے نیشنل سینٹر فار بائیولوجیکل سائنسز کے ذریعہ منعقعد ایک ٹاک سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر اکھلیش گپتانے کہا کہ انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) حکومت میں اعلی سطح پر تحقیق و ترقی کےلئے اعلی سطح کی ترجیح اور عزم کی علامت ہے۔
ڈاکٹر گپتا نے ہندوستان میں ریسرچ فنڈنگ کا بدلتا ہوا منظر نامہ: انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن : عالمی قیادت کے حصول کے لیے ہندوستان کا وژن کے عنوان سے آن لائن ٹاک میں کہا’’اے این آر ایف کا چیلنج تبدیلی لانا ہے تاکہ تحقیق معاشرے پر ایک ٹھوس اثر ڈال سکے اور تحقیق کے نتائج حاصل کرنے پر موجودہ توجہ دینے کے بجائے مقدار پر معیار اور مطابقت کو ترجیح دی جاسکے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) 3سے الگ سبھی یونیورسٹیوں میں ترجمے کی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرے گی، جو تحقیق کے نتائج کو لیب سے عملی ایپلی کیشنز تک لے جانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
ڈاکٹر گپتا نے بتایا کہ جبکہ این آر ایف کے لیے فنڈز صنعت، مخیر فاؤنڈیشنز، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر فریقوں کے تعاون سمیت مختلف طریقوں سے حاصل کیے جائیں گے، فاؤنڈیشن کے لیے ایک نیا ماڈل تجویز کیا گیا ہے جس میں حکومت کی مدد سے صنعت کی قیادت میں اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’صنعت کی شمولیت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے کہ تحقیق کے نتائج حقیقی دنیا کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور انہیں مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے‘‘۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) کی این آر ایف میں منتقلی ہندوستان میں تحقیقی فنڈنگ کی ترجیح میں ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے، کئی اہم اقدامات جیسے نجی شعبے کی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنا، کل وقتی محققین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شرکت کو فروغ دینا اور ملک میں اختراع اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایس ٹی آئی ڈیٹا کا نیشنل ریپازیٹری زیر غور ہے۔
نیشنل سینٹر فار بائیولوجیکل سائنسز (این سی بی ایس) کے ڈائرکٹر پروفیسر ایل ایس ششی دھرا کے ساتھ ساتھ این سی بی ایس اور ملک بھر کے دیگر سائنسی اداروں کے کئی سائنسدانوں نے انٹرایکٹو سیشن میں حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا ۔ ن ا۔
U- 8912
(Release ID: 1952888)
Visitor Counter : 127