ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نیشنل زولوجیکل پارک نے سفید شیرنی سیتا کے جڑواں بچوں، اونی اور ویوم کی پہلی سالگرہ منائی

Posted On: 26 AUG 2023 7:05PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک نے آج پیاری سفید شیرنی سیتا کے جڑواں بچوں، اونی اور ویوم کی پہلی سالگرہ خوشی خوشی منائی۔ جناب چندر پرکاش گوئل، ڈی جی اینڈ  ایس ایس، ایم او ای ایف سی سی بطور مہمان خصوصی اور  ڈاکٹر ایس کے شکلا، ممبر سکریٹری، سنٹرل زو اتھارٹی اس موقع پر بحیثیت اسپیشل گیسٹ موجود تھے۔ جشن کی خاص بات کیک کاٹنے کی تقریب تھی جو شہریوں اور جنگلی حیات کے درمیان رابطے کے لیے بچوں (شیر کے بچوں) کی اہمیت کی علامت تھی۔

11ویں جماعت کے طلباء کو جشن میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب نے طالب علموں کو شیروں اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں ان کے اہم کردار کے بارے میں جاننے کا ایک منفرد تعلیمی موقع فراہم کیا۔

نیشنل زولوجیکل پارک نے ہر شرکت کرنے والے طالب علم کو پودے کاتحفہ دے کر ماحولیاتی پائیداری کے  تئیں اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ان کی شرکت پر اظہار تشکر کرنا تھا بلکہ آنے والی نسلوں میں ماحول کےتئیں ذمہ داری کا احساس بھی پیدا کرنا تھا۔

اونی اور ویوم کی پہلی سالگرہ کا جشن چڑیا گھر کے انسانوں اور فطرت کے درمیان ایک ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔

اس وقت نیشنل زولوجیکل پارک میں دو اقسام کے شیروں کی 12 تعداد ہے، اور ان میں 7 عام رنگ کے رائل بنگال ٹائیگرز (پینتھیرا ٹائیگرس ٹائیگرس) اور 5 سفید ٹائیگرز (پینتھیرا ٹائیگرس ٹائیگرس کلر_میوٹیشن) ہیں۔

*****

ش ج۔ .م م  ۔ ج

UN0-8904



(Release ID: 1952839) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Hindi