کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت اور سرمایہ کاری پر تیسرےبھارت- یوروپ اعلیٰ سطحی مذاکرات کا انعقاد

Posted On: 26 AUG 2023 8:52PM by PIB Delhi

تیسرے  اعلیٰ سطحی مذاکرات (ایچ ایل ڈی)،  26 اگست 2023 کو، کامرس و صنعت ، امور صارفین، خوراک و سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل اور عوام و تجارتی کمشنر سے متعلق کام کرنے والی معیشت کے لئے   یوروپی کمیشن کے ایگزیکیٹو نائب صدر جناب والڈس  ڈومبرووسکس کی مشترکہ صدارت میں  منعقد ہوئے۔

ایچ ایل ڈی، جولائی 2020 میں منعقد ہ  15 ویں  بھارت- یوروپ رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس  میں لئے گئے  فیصلوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد  دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری  سے متعلق تعلقات کے لئے  وزارتی سطح کی  رہنمائی کرنا ہے۔

ایچ ایل ڈی میں ، تبادلہ خیال  کے دوران،  وزراء نے  بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان  جاری تین مذاکرات یعنی  بھارت- یوروپی یونین آزاد  تجارتی معاہدہ،  سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق معاہدہ اور جغرافیائی اشارتی  معاہدہ کا جائزہ لیا۔ وزراء نے تسلیم کیا کہ دونوں فریقوں  کے درمیان  جاری تین مذاکرات میں بہتر پیش رفت  ہوئی ہے۔

وزراء نے دونوں اطراف کے بازاروں تک رسائی کے معاملے پر وسیع  تبادلہ خیال کیا اور  بھارت- یوروپی یونین تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل کے تحت اب تک کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ کے دوران آنے والے ایم سی -13 معاملوں  پر بھی مختصراً تبادلہ خیال  کیا گیا۔

جناب پیوش گویل نے یوروپی کمیشن کے ایگزیکیٹو نائب صدر جناب والڈس ڈومبرووسکس کے دورے کی سراہنا کی، جنھوں نے حال ہی میں 25-24 اگست کو جے پور میں منعقد ہوئی جی 20 کے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق وزیروں کی میٹنگ کے لئے اپنا تعاون دیا۔

 دونوں وزراء   نے جاری  تین مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کرنے  اور بھارت - یوروپی یونین تجارتی  اور اقتصادی  شراکتدار ی کو مزید گہرا کرنے کے لئے  پابند عہد  رہنے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام کیا۔

*********

ش ح۔ ن ر

U NO:8881



(Release ID: 1952621) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi