وزارت دفاع
مصر كے قاہرہ ایئر بیس پر برائٹ اسٹار-23 مشق میں ہندوستانی فضائیہ کی شرکت
Posted On:
27 AUG 2023 9:18AM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک دستہ آج 27 اگست سے 16 ستمبر 2023 تک مصر كے قاہرہ(مغربی) ایئر بیس پر منعقد ہونے والی دو سالہ کثیرالجہت سہ فریقی مشق برائٹ اسٹار-23 میں شرکت کے لیے روانہ ہوگیا۔
پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ برائٹ اسٹار-23 مشق میں حصہ لے رہی ہے۔ امریکہ، سعودی عرب، یونان اور قطر کے دستے بھی اس میں شرکت کریں گے۔ ہندوستانی فضائیہ کا دستہ پانچ مِگ -29، دو آئی ایل- 78، دو سی- 130 اور دو سی- 17 طیاروں پر مشتمل ہوگا۔ اس مشق میں ہندوستانی فضائیہ کی گروڈ اسپیشل فورسز کے اہلکار اور نمبر 28، 77، 78 اور 81 اسکواڈرن کے اہلکار بھی حصہ لیں گے۔ ہندوستانی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ ہندوستانی فوج کے تقریباً 150 اہلکاروں کو ایئر لفٹ بھی فراہم کرے گا۔
مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنا ہے۔سرحدوں کے آر پار تعلقات کے قیام کا باعث بننے کے علاوہ، اس طرح کے تعاملات شریک ممالک کے درمیان حكمت انگیز تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا ذریعہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح بیرون ملک پروازوں کی مشقوں کے لیے ہندوستانی فضائیہ کے دستے فلائٹ سوٹ میں سفارت کاروں سے کم نہیں ہیں۔
ہندوستان اور مصر کے درمیان غیر معمولی تعلقات اور گہرا تعاون رہا ہے جس میں دونوں نے مشترکہ طور پر 1960 کی دہائی میں ایرو انجن اور ہوائی جہاز کی تیاری کا کام شروع کیا تھا اور مصری پائلٹوں کی تربیت ہندوستانی ہم منصبوں نے کی تھی۔ دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے سربراہان، ہندوستانی وزیر دفاع اور وزیر اعظم کے مصر کے حالیہ دوروں سے دونوں تہذیبی ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ دونوں ممالک نے اپنی مسلح افواج کے درمیان باقاعدہ مشقوں کے ذریعہ اپنی مشترکہ تربیت كا دائرہ بھی وسیع كیا ہے۔
******
U.No:8882
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1952616)
Visitor Counter : 173