وزارت دفاع
سڈنی میں آسٹریلیا بھارت فوجی مشق-23 کے 5ویں ایڈیشن کا انعقاد
Posted On:
26 AUG 2023 6:58PM by PIB Delhi
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 22 سے 25 اگست 2023 کے دوران بھارتی بحریہ اور رائل آسٹریلین نیوی (آر اے این) کے درمیان دو سالہ بھارت آسٹریلیا بحری فوجی مشق کے 5ویں ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس مشق میں رائل آسٹریلین نیوی کے ایچ ایم اے ایس چولس اور ایچ ایم اے ایس برسبین کے ساتھ ساتھ آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کولکاتا نے بھی حصہ لیا۔ بحری جہازوں اور ان سے وابستہ ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ، اس مشق میں جنگی طیارے اور بحری گشتی طیارے کی شرکت بھی ملاحظہ کی گئی۔
4 دنوں تک چلنے والی آسٹریلیا بھارت فوجی مشق میں بحری فوجی کاروائیوں سے متعلق تمام تر تین شعبوں کی مختلف پیچیدہ مشقیں شامل تھیں۔ یہ فوجی مشق مشترکہ ضوابط ، اور بھارتی بحریہ اور رائل آسٹریلین نیوی کے درمیان قریبی و باہمی روابط کی ازسر نو تصدیق کے اعلیٰ مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8878
(Release ID: 1952556)
Visitor Counter : 115